[img]http://i615.***********.com/albums/tt233/zeehal_2009/flower-line-2.gif[/img]


آج آپکو
present perfect continuous
کے بارے میں بتاؤں گا.
اس سے پہلے میں آپکو
present tense
کی تمام برانچز کے بارے میں بتا چکا ہوں...یہ
present tense
کی آخری برانچ ہے
تو چلتے ہیں کلاس کی جانب...

present perfect continuous tense.
اسکی اردو میں پہچان یہ ہے کہ اردو فقرے کے آخر میں تے رے ہیں، تی رہی ہے آتا ہے اور وقت کا ذکر ہوتا ہے
یہ
tense
ایسے کاموں کے لیۓ استعمال ہوتا ھے جو زمانہ ماضی سے شروع ہوکر اب تک جاری ہو...
اس میں
verb
کے فوری بعد "مقررہ وقت"
(point of time)
سے شروع ہونے والے کام کے لیۓ لازمی طور پر
since
اور "مقررہ مدت"
(period of time)
سے شروع وانے والے کام کے لیۓ لازمی طور پر
FOR
استعمال ہوتا ہے
جیسے:_
it has been raining for an hour.
یا
i have been playing since 2 o'clock.
دوستو یا رکھو کہ جب تک کسی فقرے میں
SINCE
یا
FOR
نہ آۓ اس
tense
کے استعمال کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا.

یہ بھی یاد رکھو کے
since
یا
for
کے استعمال کی بجاۓ
from
کا استعمال یہ بھی بہت بڑی غلطی ہے‎


has been
ہمیشہ
He,she, it
یا کسی
singular noun
کے لیۓ جب وہ کسی فقرے کے آخر میں بطور
subject
آرہا ہو.
جیسے:_
she has been reading since sunset.
یا
Adeel has been swimming for two hours.

لیکن
have been
ہمیشہ
we,you,they
یا کسی
plural noun
کے لیۓ استعمال ہوتا ہے.
جب وہ فقرے میں بطور
subject
آرہا ہو...
جیسے:_
we have been sitting idle since morning.
یا
horses have been running for two hours.


اس
tense
کے فقروں کو
negative
بنانے کے لیۓ
has been
یا
have been
کے درمیان
not
لگاتے ہیں
جیسے:_
she has been sleeping since evening.
سے
she has not been sleeping since evening.

اس
Tense
کے فقروں کو
interrogative
سوالیہ بنانے کے لیے
has
یا
have
کو
subject
سے پہلے رکھ کر اس کے آخر میں سوالیہ علامت؟ لگاتے ہیں
جیسے:_
we have been working for six hours.
سے
have we been working for six hours?

آج کے لیۓ اتنا ہی کافی ہے
کل انشااللہ
past tense
کا آغاز ہوگا.
نیکسٹ انشاللہ آپکو
Past indefinite tense
کے بارے میں بتاؤں گا.‎