اپنے حالات سے مجبور ہيں دوست

ترک الفت بھي نہيں کر سکتے
ساتھ دينے سے بھي معذور ہيں دوست

گفتگو کے لئے عنواں بھي نہيں
بات کرنے پہ بھي مجبور ہيں دوست

يہ چراغ اپنے لئيے رہنے دو
تير راتيں بھي تو بے نور ہيں دوست

سبھي پثرمردہ ہيں محفل ميں شکيب
ميں پريشان ہوں رنجور ہيں دوست