فیصل آباد، ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل فہیم کی بیوہ نے خودکشی کر لی










امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں لاہور میں قتل ہونے والے فہیم کی بیوہ نے زہریلی گولیاں کھا لیں، اسپتال میں ڈاکٹروں کی سر توڑ کوشش کے باوجود فہیم کی بیوہ نے دم توڑ دیا. فہیم کے بھائی کا کہنا ہے کہ احتجاج روکنے کے لئے لاش ورثا کے حوالے نہیں*کی جا رہی.

امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں لاہور میں قتل ہونے والے فہیم کی بیوہ نے زہریلی گولیاں کھا لیں، اسپتال میں ڈاکٹروں کی سر توڑ کوشش کے باوجود فہیم کی بیوہ نے دم توڑ دیا. فہیم کے بھائی کا کہنا ہے کہ احتجاج روکنے کے لئے لاش ورثا کے حوالے نہیں*کی جا رہی. شمائلہ کا کہنا تھا کہ اس نے ریمنڈ ڈیوس کے معاملے میں انصاف نہ ملنے کے خلاف خودکشی کی کوشش کی، اسے فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا. شمائلہ کی ہلاکت کے بعد پولیس کی بھاری نفری الائیڈ ہسپتال پہنچ گئی اور وارڈز سے غیر ضروری افراد کو باہر نکال دیا گیا جبکہ ہسپتال کے گیٹ پر ایلیٹ فورس تعینات کر دی گئی.