اقوام متحدہ: امریکا نے فلسطین میں یہودی آبادی کی توسیع کیخلاف قرارداد ویٹو کر دی










امریکا نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں یہودی آبادیوں کیخلاف پیش کی جانے والی مذمتی قرارداد ویٹو کر دی ہے۔

سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں اسرائیل اور فلسطین تنازعے کے پس منظر میں رکن ممالک میں رائے شماری کی گئی۔ اجلاس میں عرب مالک کی جانب سے اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں کی مسلسل تعمیر اور توسیع کیخلاف قرارداد پیش کی گئی۔ امریکا نے مذمتی قرارداد کو ویٹو کر دیا۔ امریکا کی جانب سے صدر براک اوباما کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار ویٹو کے حق کا استعمال کیا گیا ہے۔