ورلڈکپ میں آج دو میچز ہوں گے، ہالینڈ اور جنوبی افریقہ کا میچ موہالی میں ہوگا جبکہ پاکستان اور کینیڈا کی ٹیمیں بتیس سال کے بعد آمنے سامنے ہوں گی ۔
کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں گرین شرٹس کا کینیڈا کیخلاف میچ دن دو بجے شروع ہوگا۔ ورلڈکپ کے گروپ اے میں قومی ٹیم کینیا اور سری لنکا کیخلاف اپنے دونوں میچز جیت چکی ہے۔ کینیڈا کیخلاف پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ان فٹ عبدالرحمن کے علاوہ شعیب اختر اور مصباح الحق کی جگہ سعید اجمل، وہاب ریاض اور اسد شفیق کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان صرف ایک ون ڈے میچ ورلڈکپ انیس سو اناسی میں ہوا۔ جس میں قومی ٹیم نے اٹھ وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔


دُنیانیوز