خیبر ایجنسی میں دھماکے سے نیٹو کے 8 آئل ٹینکرز تباہ




خیبر ایجنسی کے علاقے میں دھماکے سے 8 نیٹو آئل ٹینکرز تباہ ہوگئے ہیں۔
حکومتی عہدیدار طارق خان کے مطابق طورخم بارڈر کراسنگ کے قریب نیٹو آئل ٹینکرز پارکنگ میں کھڑے تھے کہ دھماکہ ہوگیا جس سے 8 ٹینکرز جل کر تباہ ہوگئے۔ طارق خان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ دھماکہ کی وجہ کیا ہے اور اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے تاہم تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے نیٹو کے لیے تیل لے کر جانے والے ٹینکرز پر آئے روز حملے ہوتے رہتے ہیں جن میں سینکڑوں ٹینکرز تباہ ہوچکے ہیں۔





Name:  27818_51947067.jpg
Views: 128
Size:  11.8 KB