سافٹ ویر یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرو


السلام علیکم
بہت سے دوستوں کو یہ بات معلوم ہوگی کہ جب ہم کو کمپیوٹر میں اردو ان پیج کے علاوہ کسی اور جگہ اردو لکھنی ہو تو پھر ہم کو اردو یونیکوڈ کا سہارا لینا پڑتا۔۔
اور اردو یونیکوڈ کو انسٹال کرنے کے بعد کچھ پروسیس کرنی ہوتی ہے کنٹرول پینل میں جاؤ
اس کے بعد جلدی جلدی اپنی سی ڈی کی پاکٹ میں سے ایکس پی کی سی ڈی تلاش کرو اور پھر اسے اپنی سی ڈی روم میں ڈالو۔۔۔ اور یہ کرو وہ کرو ۔۔۔ خدا جانے کتنے اسٹیپ ہوتے ہیں۔ جن دوستوں کو پتہ ہوتا ہے وہ تو آسانی سے کرلیتے ہیں لیکن جو بندہ بے چارہ پہلی مرتبہ اردو یونیکوڈ کی سیٹینگ کررہا ہوتا ہے اس کے لئے تو یہ مراحل کافی پریشان کن ہوتے ہیں ۔۔۔
تو آج آپ کو میں ایک سافٹ ویر دیتا ہوں۔۔ جو صرف 14ایم بی میں ہے۔۔
یہ سافٹ ویر اردو یونیکوڈ کی تمام پروسیس خود بخود کرلیتا ہے۔۔
نہ آپ کو کنٹرول پینل میں جانا ہے نہ ایکس پی کی سی ڈی کی ضرورت رہتی ہے نہ دوسری کوئی جھنجھٹ ۔۔بس
یہ سافٹ ویر ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد صرف آپ کو اس کا سیٹپ لگا لینا ہے
سیٹپ مکمل ہونے کے بعد آپ کو پوچھا جائیگا کہ کمپیوٹر ری اسٹارٹ کرنا ہے
تو آپ کمپیوٹر کو ری اسٹارٹ دے دو
جب آپ کا کمپیوٹر ری اسٹارٹ ہوجائیگا تو
یہ کیا ہوا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ارے کچھ بھی نہیں بھائی آپ کے کمپیوٹر میں اردو یونیکوڈ نے دخل اندازی کردی ہے
اور ساتھ میں کچھ اردو فونٹ بھی ڈاؤن لوڈ ہوجاتے ہیں
اس میں جمیل نوری نستعلیق بھی شامل ہے
بس تو اس سافٹ ویر کو ڈاؤن لوڈ کرو اور مجھے اجازت دو
اور ہاں اپنی دعاؤں میں مجھے ضرور یاد رکھنا
محمد سفیان قاسمی