ٹرائبیون ایکسپریس کے مطابق، پشاور میں ترناب چیک پوسٹ پر پولیس نے اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ گاڑی میں موجود دو ملزموں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ ہتھیار دہشت گردی کے لیے استعمال ہو سکتے تھے۔ حکام کے مطابق یہ لوگ 4 کلاشنکوفیں، 12 رائفلیں، 30 لوکل بنی ہوئی رائفلیں اور 38 چارجرز جس میں راؤنڈز منتقل کر رہے تھے۔

یہ ایک خوش آئند خبر ہے، امید ہے کہ پولیس کے اس طرح کے اقدامات سے دہشت گردانہ کاروائیوں میں کمی آئے گی اور عوام کو سکھ کا سانس ملے گا۔