پنجاب میں انٹر میڈیٹ پارٹ ون کا رزلٹ منسوخ کر دیا گیا



ہزاروں طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا، پنجاب بھر کے بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج منسوخ کردیئے۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے مجتبیٰ شجاع الرحمان کے مطابق طلباء نتائج سے مطمئن نہیں تھے، دو ماہ میں فرسٹ ایئر کے نئے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبا سے پیپرز کی ری چیکنگ کی فیس نہیں لی جائے گی۔

انٹرنتائج میں غلطیوں کےخلاف طلباء کےمظاہرے پنجاب بھرمیں پھیل گئے تھے اور پنجاب کے تمام شہروں میں نتائج کے خلاف احتجاج جاری تھا۔ انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان 17 اکتوبر کو کیا گیا تھا۔ طلبا کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے نتائج منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا جس کی وجہ سے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان کے بورڈز نے انٹر میڈیٓٹ پارٹ ون کے نتائج منسوخ کر دیئے۔