سنتے ہیں کہ مل جاتی ہے ہر چیز دعا سے
اک روز تجھے مانگ کے دیکھے گئے خدا سے


دنیا بھی ملی ہے غم دنیا بھی ملا ہے
وہ کیوں نہیں ملتا جیسے مانگا تھا خدا سے


جب کچھ نہ ملا ہاتھ دعاؤں کو اٹھا کر
پھر ہاتھ اٹھانے ہی پڑے ہم کو دعا سے