Quote zulfikar_dot said: View Post

ميں نے بارہا يہ کہا ہے کہ امريکہ کی خارجہ پاليسی کے حوالے سے کيے جانے والے سارے فيصلے مکمل اور غلطيوں سے پاک نہيں ہيں اور نہ ہی امريکی حکومت نے يہ دعوی کيا ہے کہ امريکہ کی خارجہ پاليسی 100 فيصد درست ہے۔
دوسری اہم بات يہ ہے کہ آپ کے تمام الزامات کا ايک پوسٹنگ میں جواب دينا ممکن نہیں ہے البتہ آپ کے اس دعوے پر کہ امريکہ مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے تھوڑی سی روشنی ڈالوں گا۔ اگر آپ کا يہ دعوی سچ ہے تو پھر يہ بتائیں کہ میں آپ سے اس فورم پر گفتگو کيوں کررہا ہوں؟ کیا آپ ايک مسلمان ملک کے باشندے نہيں ہیں؟ اگر آپ کے بے بنیاد الزامات ميں حقیقت ہوتی تو پھر سب سے پہلے يہ جنگ ہم امريکہ ميں بسنے والے لاکھوں اور ہر سال ہزاروں کی تعداد ميں آنے والے مسلمانوں کے خلاف شروع کرتے صدر اوباما نے يہ بلکل واضع کيا کہ ہم دہشت گرد تنظيموں کے خلاف حالت جنگ ميں ہيں جنہوں نے اسلام کا غلط مطلب نکالا يا اسلام کے بينر کے نيچے جھوٹے نعرے لگا کر تباہ کن حملے کيے۔ ہمارے دشمن القائدہ اور اس کے اتحادی ہيں جو ہميں مارنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جنہوں اس زمين پر سب سے زيادہ مسلمانوں کا قتل عام کيا۔
کيا آپ نے کبھی ان مسلمان خاندانوں سے بات کی جو اپنے پیاروں کی دہشتگردی کی وجہ سے کھو چکے ہیں؟ کيا وہ بھی آپ کی طرح سوچتے ہيں؟ کيا وہ سچے مسلمان نہيں تھے؟

ذوالفقار – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


برادرم۔۔ مختصر الفاظ میں عرض کرتا چلوں۔۔کہ آپ امریکہ کی مکمل طرفداری پر تلے ہوئے ہیں۔۔آپ بات کو سمجھتے ہوئے بھی نہیں سمجھ رہے ۔۔
اگر پھر بھی آپ کو کوئی شک ہے۔۔ تو اس فورم پر ایک پولنگ کرواتے ہیں۔۔
اس پولنگ میں آپ جتنی مرضی امریکہ کی تعریف لکھیں۔۔
اور پھر سب کو ووٹ دینے کو کہتے ہیں۔۔
پھر آ پ کو معلوم ہوجائیگا۔۔ کہ امریکہ کی دہشت گردی اظہر من الشمس ہے ۔۔ جو باتوں کے جادوں یا لفاظی سے نہیں چھپ سکتی۔۔
جی۔۔