Results 1 to 12 of 32

Thread: گوگل نے گوگل ڈرائیو سروس کا آغاز کر دیا ہے

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Abeer Alam's Avatar
    Abeer Alam is offline Advance Member+
    Last Online
    30th April 2020 @ 07:52 PM
    Join Date
    22 Apr 2009
    Location
    In My MOM Heart
    Gender
    Male
    Posts
    7,823
    Threads
    991
    Credits
    1,027
    Thanked
    1012

    Default گوگل نے گوگل ڈرائیو سروس کا آغاز کر دیا ہے

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے سب دوست خیریت سے اور ایمان کی حالت میں ہونگے۔
    جیسا کہ میں نے آپ کو کچھ دن پہلے تھریڈ بنایا تھا کہ جلد ہی گوگل کی جانب سے فائلز محفوظ اور شئیر کرنے کے لیے گوگل ڈرائیو کے نام سے ایک نئی سروس متعارف کروائی جارہی ہے تو جناب گوگل نے اس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔
    5GB
    جگہ ،اور مزید جگہ خریدنے کی سہولت
    گوگل کی جانب سے ڈرائیو کے لیے ونڈوز، میکنٹوش اور اینڈرائیڈ کے لیے سافٹوئیر جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ ایپل آئی او ایس کےلیے ایپلی کیشن جلد فراہم کر دی جائے گی۔
    گوگل ڈرائیو 30 سے زائد اقسام کی فائلز کھول سکتی ہے۔
    کروم ویب سٹور سے مزید مختلف ایپلی کیشنز انسٹال کرنے کی سہولت۔
    گوگل کی جانب سے گوگل ڈاکس کو بھی ڈرائیو میں ضم کر دیا گیا ہے
    docs.google.com
    پر جائیں تو وہ آپ کو گوگل ڈرائیو پر منتقل کر دے گا۔
    ماہرین کے مطابق گوگل کی یہ نئی سروس ان صارفین اور کاروباری اداروں کے لیے زیادہ سود مند ثابت ہوگی جو پہلے ہی گوگل ایپس کا استعمال کر رہے ہیں ، اسی طرح امید کی جارہی ہے کہ اب صارفین کو گوگل کروم آپریٹنگ سسٹم میں جگہ کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا او وہ باآسانی اپنی تمام فائلز ڈرائیو پر محفوظ کر سکیں گے۔
    گوکہ اس سے قبل بھی ڈراپ باکس اور سکائی ڈرائیو جیسی سروسز صارفین کو فائل شئیرنگ اور انہیں محفوظ رکھنے کی سروس فراہم کر رہی ہیں لیکن گوگل کی سروس ان تمام کمپنیوں کے مقابلے میں کافی سستی ہے۔ امید ہے کہ گوگل جلد ہی اپنی ڈرائیو سروس کو گوگل پلس، جی میل ، کروم او ایس اور دیگر گوگل سروسز کے ساتھ منسلک کر کے صارفین کی بڑی تعداد کو اپنی جانب کھینچ لائے گا۔
    اگر آپکے پاس پہلے سے گوگل اکاونٹ موجود نہیں تو آپ کو نیا اکاونٹ بنانا ہوگا۔ آپ گوگل کی یہ سروس
    drive.google.com
    پر جا کر حاصل کر سکتے ہیں۔
    Last edited by Abeer Alam; 21st May 2012 at 01:15 PM.

    Photoshop all Classes & PDF Book

    [IMG]http://i1085.***********.com/albums/j434/abeer_alam/Bachpan.gif[/IMG]

Similar Threads

  1. Replies: 13
    Last Post: 29th July 2018, 05:42 PM
  2. Solved I am in great trouble please Help
    By jan jani in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 28
    Last Post: 29th April 2012, 12:32 PM
  3. Solved esa batao jis jesa dosra nahi .........
    By breaths4u in forum Contest Section
    Replies: 38
    Last Post: 26th April 2012, 07:07 PM
  4. ہر کام کا وقت مقرر ہے
    By IqbalKuwait in forum Islam
    Replies: 0
    Last Post: 10th July 2011, 07:58 PM
  5. ahme faraz
    By szaib in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 9
    Last Post: 19th December 2009, 10:50 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •