آئی ٹی دنیا کے پیارے ساتھیو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔۔ گزشتہ کئی دنوں سے میں ایک کرب میں تھا پریشانی میں تھا شاید ہی کوئی ایسا ممبررہتا ہوجس سے امید ہے کہ اس سے ایڈریس یا فون نمبر مل سکے اور اس کو میں نے نہ پوچھا ہو۔۔پر شومئی قسمت کہ نہ تو کہیں سے رائیڈر بھائی کا فون نمبر مل سکا اور نہ ہی کوئی ایسا ممبر جس کو ایڈریس معلوم ہواور پریشانی کہ گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ۔۔۔
ابھی نیٹ رائیڈر بھائی کی طرف سے سینڈ شدہ ایک ای میل ملی کہ ان کا ستائیس تاریخ کو ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا جس سے دائیں ہاتھ اور دونوں ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئیں ایک ہفتہ تک اسپتال میں رہنے کے بعد گھر واپسی ہوئی اللہ پاک کا کرم ہوا کہ کوئی فریکچر نہیں ہوا پر چوٹیں کافی شدید ہیں اب بھی ایسی کنڈیشن نہیں کہ وہ کمپیوٹر استعمال کرسکیں اس لیے وہ فورم سے دور ہیں ۔۔
ان شاء اللہ میں خود بھی اپنی دعاؤں میں نیٹ رائیڈر بھائی کو خصوصی یاد کروں گااور آپ سب سے بھی دلی درخواست ہے کہ آپ سب بھی اپنی قیمتی دعاؤں میں نیٹ رائیڈر بھائی کو ضرور یاد کریں ۔۔
اللہ پاک نیٹ رائیڈر بھائی کو صحت کاملہ ، عاجلہ ، مستعملہ نصیب فرمائے اور ان کے زخموں کو مندمل فرما کر ان کو جلد صحت یاب فرمائے۔۔۔ آمین