آئی ٹی دنیا کے پیارے ساتھیو
ایک اور مرغے کے ساتھ اوہ سوری ایک اور گریٹنگ تھریڈ کے ساتھ حاضر ہوں ۔۔ ان کو مرغا یوں کہا کہ یہ ایک پوسٹ میں دعوت کا بول کرغائب ہوچکے ہیں ۔ اس تھریڈ کے سارے ممبر گواہ ہیں کہ ابھی تو میں نے کھانے کی تفصیل بھی نہیں بتائی تھی کہ کیا کیا کھانا ہو اور نہ ہی یہ بتایا کہ کتنا کھانا کھایا جاسکتا ہے اور نہ ہی پارسل کا ذکر کیا۔۔ تو تب سے یہ مفرور ہیں اور آج پکڑائی میں آئے ہیں تو یہ ہیں جناب عزت مآب ۔۔۔ ویسے کیا بات ہے آج خانوں نے لائن لگا دی ہے پہلے سفیان خان گو کہ ان کی پشتو ہمیں بھی سمجھ نہیں آتی اس کے بعد مسعود خان اور اب پیش خدمت ہیں خان آف خان جناب محمد زیب خان چار ہزار پوسٹ کے ساتھ۔۔۔

تو اب ایسا ہے کہ جس ممبر نے زیب پاجی سے چار ہزار پوسٹ مکمل کرنے پہ دعوت کھا لی میری طرف سے اس کو پیپسی جمبو کی فوٹو بلکل فری۔۔۔