الہٰی مدد کر مدد کی گھڑی ہے
===================

الہٰی مدد کر مدد کی گھڑی ہے
گنا ہوں کے دریا میں کشتی پھنسی ہے
الہٰی مدد کر مدد کی گھڑی ہے

میرے تن پہ غفلت کی چادر پڑی ہے
نحوست گنا ہوں کی چھائی ہوئی ہے
گنا ہوں کے دریا میں کشتی پھنسی ہے
الہٰی مدد کر مدد کی گھڑی ہے

یہی بات ہم نے بڑوں سے سنی ہے
نہ ہو بندگی گر کیا زندگی ہے
گنا ہوں کے دریا میں کشتی پھنسی ہے
الہٰی مدد کر مدد کی گھڑی ہے

اے ابرکرم آ برس جا برس جا
عجب آگ عصیاں کی مجھ میں لگی ہے
گنا ہوں کے دریا میں کشتی پھنسی ہے
الہٰی مدد کر مدد کی گھڑی ہے

نہیں پاس حسن عمل میرے مولٰی
نظر میری تیرے کرم پر لگی ہے
گنا ہوں کے دریا میں کشتی پھنسی ہے
الہٰی مدد کر مدد کی گھڑی ہے

عبید رضا نیکیوں سے ہے خالی
گنا ہوں میں حاصل اسے برتری ہے
گنا ہوں کے دریا میں کشتی پھنسی ہے