اتحاد اسلامی.........آو سب مل کر عہد کریں :


اسلام علیکم دوستو''
میں نے محسوس کیا ہے کہ ہم مسلمانوں میں اتحاد نام کی کوئی چیز نہیں رہی جس کی وجہ سے ہم پر ہر طرف سے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ....آج دنیا میں میرے علم کے مطابق 52 اسلامی ممالک موجود ہیں ...اور تعداد کے لحاظ سے بھی مسلمان دنیا کی سب سے بڑی قوم ہیں..لیکن گاجر مولی کی طرح انہیں سمجھا جاتا ہے ......
اکثر دوست کہتے ہیں کہ ہمیں (اسلامی ملکوں کو) ایک اتحاد قائم کرنا چاہیے جیسا کہ یورپی یونیین ہے ...لیکن بھائیوں کہنے سے اتحاد نہیں بن جاتا ...ہر کوئی اتحاد کے نعرے تو لگاتا ہے لیکن اس کے لیئے کبھی کوشش نہیں کرتا ....اور الزام دوسروں کے سر تھونپ دیتا ہے ......

میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جو لوگ /دوست/بھائی / بہنیں اسلامی اتحاد کے حامی ہیں وہ اس گروپ میں شمولیت اختیار کریں اور آج سے عہد کر لیں (ایک ایسا عہد جو ٹوٹ نہ سکے) کہ آج کے بعد ہم سے اسلامی اتحاد بنانےکے لیئے جو بن پڑا کریں گئے. . خدا کی قسم یہ جہاد ہو گا.....52 اسلامی ملک اگر ایک لڑی میں منسلک ہو جائیں تو کسی دشمن کی جرات ہو گی کہ مسلمانوں کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھ سکے......

آپ مجھ پہ ہنس سکتے ہین کہ کیسی پاگلوں جیسی باتیں کر رہا ہے ....کہ ہم چند لوگ اگر ایسی کوئی کوشش کریں بھی تو کیا وہ کامیاب ہو گی...،.....میرے خیال سے اگر ہم اس مقصد کو اپنا نصب العین بنا لیں اس اتحاد کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیں تو ضرور کچھ نہ کچھ ہو سکتا ہے .....ایک فرد اگر قوموں کی تقدیر بدل سکتا ہے تو ہم اگر چند جسم ایک جان ہو جائیں تو یقینا اپنی قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں.......تو جس جس کو اسلامی اتحاد نہ ہونے کا شکوہ ہے وہ آج سے یہ شکوہ کرنا چھوڑ دے اور اس خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیئے متحد ہو جائے ......

آئیں ہم مل کر ایک ایسی زنجیر بنائیں جسے کوئی توڑ نہ سکے.......بلکہ جو اسے توڑ نا چاہے خود پاش پاش ہو جائے......

ہم میں بھی خدا نے ہر طرح کی صلاحیتیں رکھی ہیں ....ہم اپنے اوپر سے احساس کمتری کی چادر کو اتار کر ایک جذبے ایک لگن سے اگر اپنے کام میں جت جائیں تو خدا بھی برکت دے گا.....ہم ایک دوسرے کو مشورہ دیں .....اس مقصد کے لیئے سوچیں....دوستوں ہم میں آپ میں کوئی کمی نہیں ہم یہ کام کر سکتے ہیں ......آو ہاتھ ملائیں ....آو ایک عظیم عہد کریں ..... یہ میں نے ایک گروپ تشکیل دیا ہے اس میں شمولیت اختیار کر کے ہم اپنی آج کی تاریخ کو بدلنے کی کوشش کریں .......اللہ ہماری مدد کرے گا

ایک گروپ اتحادِ اسلامی

آؤ مل کر عہد کریں ایک بلاگ