ساوٴپالو… برازیل کی ایک عدالت نے یو ٹیوب کو دس دن کے اندر گستاخانہ فلم کا ٹریلر اپنی ویب سائٹ سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ یہ حکم ساوٴپاوٴلو کی عدالت نے صدر ڈلما روزیف کی جانب سے مغرب پر اسلام فوبیا کا الزام سامنے آنے کے کچھ گھنٹوں بعد دیا۔ برازیل کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران مغرب پر اسلام مخالف رویہ پر تنقید کی۔ اہانت آمیز فلم کے خلاف اپیل برازیلین مسلم گروپ دی نیشنل اسلامک یونین نے دائر کی تھی ،جس میں کہا گیا تھا کہ یوٹیوب کو یہ فلم ہٹانے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے حکم میں کہا ہے کہ فلم ملک میں اظہار رائے کی آزادی کے قانون کے خلاف ہے۔

Source Geo news