پیارے ممبرز السلام علیکم،۔۔۔۔۔۔۔
دوستوں جیسا کہ آپ سب سے وعدہ کیا گیا تھا،۔۔ کہ آپ سب کو مزید سہولیات دینے کے لئے ہم آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام میں بڑے بڑے سائز کی اور تقریباً ہر فارمیٹ کی فائلز اپلوڈ کرنے کی سہولیات فراہم کرینگے۔۔۔۔۔

آج کی دور میں اس کی بہت زیادہ ضرورت تھی،۔۔کیونکہ ہمارے بہت سارے ممبرز ایک دوسرے سے سافٹ ویئرز ، گیمز اور دوسرے فائلز شیئر کرنے کے لئے دوسرے فائل ہوسٹ کا سہارہ لے رہے تھے۔۔ جن میں ان کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا تھا۔۔۔
جیسے اپلوڈ کرنے میں مشکل اور ڈاون لوڈ کرنے میں اس سے بھی زیادہ مشکل۔۔۔اور فائل کچھ عرصہ بعد ڈیلیٹ بھی جاتی تھی۔۔۔بار بار تھریڈز میں لنکس کا ایکساپر ہونا ۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔

ان سب چیزوں کی وجہ سے آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام کی ایڈمنسٹریٹر نے آپ سب کے لئے آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام میں ہی ایک فائل ہوسٹ سرور کی طرح کا ایک ٹول ایڈ کیا ہے۔۔
جس میں آپ ایک ٹائم میں ،۔۔۔
100MB
کی تین فائل یعنی ٹوٹل تین سو ایم بی کی فائلز کسی ایک تھریڈ میں اپلوڈ کر سکیں گے۔۔

اس میں کچھ سیکورٹی فیچزر ایڈ کئے گئے ہیں۔۔ تاکہ فائلزاپلوڈنگ اور ڈاونلوڈنگ سے صرف آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام کے یوزر مستفید ہو سکیں۔۔

فائلز کو صرف نیا تھریڈ پوسٹ کرتے وقت اپلوڈ کیا جا سکیں گا۔۔اور اگر فائل اپلوڈ ہونے کے بعد تھریڈ سبمٹ نہ کی جائے۔۔تو فائل ڈوان لوڈ نہیں ہوگی۔۔ اور وہ چوبیس گھنٹے میں آٹو ڈیلیٹ ہوگی۔۔

کوئی بھی لنک آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام کی ڈومین کے باہر کہی بھی ڈاونلوڈ نہیں ہوگی۔۔ یعنی اس کو لازم آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام کے کسی تھریڈ میں سے کلک کرنا ہوگا۔۔

یہ ٹول استعمال کرنے کے لئے آپ کے کمپیوٹر میں فلیش پلئیر کا ہونا ضروری ہے۔۔

فائل اپلوڈ کرنے کے بعد آپ کو اس کی ڈاون لوڈ لنک شو ہوگی۔۔ اس کا کاپی کر کے اپنے تھریڈ میں پیسٹ کرنا ہے۔۔ یہ آٹومیٹک نہیں آئیگی۔۔


تمام فائل ڈائرکٹ ڈاون لوڈ ہوگی۔۔۔ یعنی کوئی ویٹنگ ٹائم نہیں ہوگی۔۔اور اس میں ریزیوم سپورٹ شامل ہے۔۔

اپلوڈنگ اور ڈاونلوڈنگ کی سپیڈ کو بہت ہی زیادہ فاسٹ رکھا گیا ہے۔۔ تاکہ کسی بھی ممبر کو اپلوڈ یا ڈاون لوڈ کرنے میں کوئی پرابلم پیش نہ آئے۔۔ اپلوڈ کرتے وقت اس کی پراگرس بھی آپ چیک کر سکتے ہیں۔۔ کہ کتنی فیصد فائل اپلوڈ یا ڈاون لوڈ ہوئی ہے۔۔

فلحال اس کے لئے اپلوڈنگ سرور کو دو ہزار جی بی رکھا گیا ہیں۔۔بعد میں اس میں اضافہ کیا جائیگا۔۔

امید ہے اس سے آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام کے تمام ممبرز مستفید ہونگے۔۔ اور وہ زیادہ آسانی کے ساتھ اپنے فائلز دوسرے ممبرز کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔۔۔

اس چیز کو آپ سب استعمال کریں۔۔۔ اور کسی بھی بگ کی صورت یا کسی مشکل کی صورت میں آپ یہاں رپورٹ کر سکتے ہیں۔۔۔


آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام۔۔