السلام علیکم
دوستو آپ گیمنگ ورلڈ میں تہلکہ مچا دینے والے پلے اسٹیشن سے تو واقف ہی ہونگے۔۔ گذشتہ روز سونی کے نمائندہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی پلے سٹیشن کا نیا ورژن پلے سٹیشن 4 مئی کے مہینے یا پھر جون کے ماہ ہونے والے ای تھری الیکٹرانک انٹرٹینمنٹ نمائش کے دوران متعارف کروائے گی۔



مزے کی بات یہ ہے کہ ای تھری نمائش میں سونی کے حریف مائیکروسافٹ کی جانب سے بھی ایکس باکس کا نیا ورژن ایکس بوکس 720 متعارف کروایا جارہا ہے۔



سونی کے اس نئے پلے سٹیشن کے مکمل فیچرز کے بارے میں تو کسی قسم کی معلومات نہیں فراہم کی گئیں لیکن بعض اطلاعات کے مطابق اس میں این ایف سی اور Ultra HD
ڈسپلے کی سپورٹ بھی شامل کی جائے گی۔اور آفکورس بلیو رے کو بھی مینٹین رکھا جائے گا۔۔۔
تاہم اس میں پی ایس تھری گیمز اِن کمپیٹبل ہوگی۔۔۔
پلے سٹیشن کا موجودہ ماڈل پلے سٹیشن3 نومبر 2006 میں متعارف کروایا گیا تھا اور 2012 تک کم و بیش 70.2 ملین یونٹ فروخت کیے گئے۔ کمپنی کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ہی مشہور ترین اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والے پلے سٹیشن 2 کی تیاری اور فروخت کو ختم کرنے کا اعلان کیاگیا تھا۔ مارچ 2000 سے مارچ 2012 تک اسکے کم و
بیش 155.1 ملین یونٹ فروخت کیے گئے۔
تصویر میں دکھایا گیا ماڈل کے ہونے کا سپوس کیا گیا ہے۔
سورس:آفیشل پیج