Name:  google-glass.jpg
Views: 237
Size:  34.1 KBگوگل نے ایسے چشمے کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے جو اسے پہننے والے کے سر کی لہروں کو آواز کی صورت میں ٹرانسمٹ کرسکے گا۔

امریکی انتظامیہ کے پاس جمع کرائے گئے دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گوگل گلاس میں روایتی اسپیکرز کی بجائے کھوپڑی کےذریعے آواز پیدا کی جائے گی۔

اس ٹیکنالوجی کے ذریعے وائبریشن کو کان کے اندر کھوپڑی کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس طریقہ کار کا فائدہ یہ ہے کہ انتہائی پرہجوم جگہوں پر بھی لوگ آرام سے گانے یا کوئی آواز سن سکیں گے۔

گوگل نے اس ٹیکنالوجی کو رجسٹر کرانے کے لئے گزشتہ ہفتے امریکی فیڈرل کمیونیکشن کمیشن مین درخواست دائر کی۔

خیال رہے کہ گوگل گلاس میں وائی فائی اور بلیوٹوتھ کی مدد سے آنکھوں کے سامنے ایک کمپیوٹر اسکرین کھل جائے گی، اس ننھے کمپیوٹر کو انڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم اور وائس کمانڈ کے ذریعے چلایا جائے گا۔