دبئی:دبئی کےاسپتال میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دیا،سابقہ تمام الٹرا ساؤنڈ رپورٹس کے مطابق رحم مادرمیں4 بچے ہیں لیکن آپریشن کےدوران 5 بچوں کا جنم ہوا جس پرڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل اسٹاف ششدررہ گیا۔

29 سالہ شامی خاتون رانیم عامر برمادا اوران کےشوہرحسان منظربرمادا 5بچوں کی پیدائش پرانتہائی خوش ہیں۔

دبئی میں سعودی جرمن اسپتال کےڈاکٹرحسن علی جو کہ سرجری گروپ میں شامل تھےکا کہنا ہے کہ تمام سابقہ الٹرا ساؤنڈ رپورٹ میں 4 بچے نظر آرہے تھے لیکن دوران آپریشن 5 بچے پیدا ہوئے جس پر ہم سب حیران رہ گئےاورآپریشن تھیٹرکا ماحول انتہائی خوشگوار ہوگیا۔

او بی گائناکالوجسٹ ڈاکٹرخالد کوٹیچ کا کہنا ہے کہ اگرچہ بچوں کی پیدائش وقت سےپہلے ہوئی ہے تاہم ماں ، 2 لڑکیاں اور3 لڑکے پوری طرح صحتیاب ہیں۔