ابوبکر بن ابی شیبہ، اسماعیل بن علیہ، ہشام دستوائی، یحییٰ بن کثیر، ابو سلمہ، حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رمضان کے درمیانی عشرے میں اعتکاف کیا۔ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا مجھے لیلة القدر دکھا کر بھلا دی گئی۔ تم اسے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔
[سنن ابن ماجہ شریف]
حدیث نمبر۔1766