پاکستان: عید کل آج اور کل


پاکستان میں عیالفطر کو چھوٹی عید اور اور عیدالالضحٰی یعنی قربای کی عید کو بڑی عید کہا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ چھوٹی عید ایک دن اور بڑی عید تین دن ہوتی ہے لیکن چاند کے بارے میں اتفاق رائے نہ ہونے کے بارے میں پاکستان میں اس معاملے چھوٹی عید کو بڑی عید بنا دیا اور اس سال عیدالفطر تیا دن تک منائی جاتی رہی۔


چاند کے بارے میں ان متضاد فیصلوں نے پاکستان میں منگل کے قومی اخبارات میں نمایاں جگہ حاصل کی۔ بیشتر اخبارات میں یا تو اس معاملے پر تنازعات سے متعلق خبریں تبصرے اور تصاویر وغیرہ مرکزی خبر عید کے طور پر یا پھر اول صفحات کے نمایاں مقامات پر شائع کیا۔


انگریزی روزنامہ ’دی نیوز‘ کی شہ سرخی تھی’عید کل تھی آج ہے اور کل ہوگی


روزنامہ ’نوائے وقت‘ کی سپر لیڈ ہے کہ ’عید کل ہے ، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان،سرحد حکومت نے عید منالی ، چاند پیر کو نظر آیا۔جے یوآئی۔


روزنامہ ’جنگ‘ کے صفحہ اول پر پشاور کے شہریوں کو پیر کےروز عید کی نماز پڑھتے دکھایا گیا ہے جبکہ اسی اخبار کی چھ کالم کی خبر ہے کہ چاند نظر نہیں آیا، عید کل ہوگی۔


روزنامہ ’خبریں‘ کی خبر تھی کہ ’سرحد تین، بلوچستان دو، عیدیں کرے گا۔
فضل الرحمان نے روزہ رکھا، اکرم درانی نے عید پڑھی، سراج الحق آج سویاں کھائیں گے اور گورنر سرحد کل نماز عید ادا کریں گے۔


’ڈیلی ٹائمز‘ نے سرخ باڈر میں خبر لگائی ہے کہ عید بدھ کو ہوگی اور حکومت نے جمعرات کی چھٹی کا اعلان کر دیا۔


روزنامہ ’پاکستان‘ میں خبر تھی کہ’ مرکزی فیصلوں سے انحراف کرنے پر سرحد رویت ہلال کمیٹی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ۔


روزنامہ ’دن‘ نے اپنے اداریے میں کہاہے ’مقام حیرت ہے کہ دنیا چاند پر پہنچ چکی ہے اور ہمارے ہاں رویت ہلال کمیٹی کے صوبائی مرکزی اراکین ہنوز اس کی رونمائی وعدم رونمائی کے حوالے سے مباحثوں اور مناظروں میں مصروف ہیں۔