سرگودھا…سرگودھا میں 2 منہ اور 6 ٹانگوں والے بھینس کے جڑواں بچھڑوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ عجیب الخلقت بچھڑوں کو دیکھنے دوردراز سے لوگوں کی بڑی تعداد آرہی ہے۔ شاہین آباد میں مقامی زمیندار کے یہاں 2روز قبل بھینس نے عجیب الخلقت بچھڑوں کو جنم دیا ہے، جن کا دھڑ تو ایک ہے مگر2 منہ اور 6 ٹانگیں ہونے کی وجہ سے پورے علاقے کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ بھینس کے بچھڑوں کو فیڈر کے ذریعے دودھ پلایا جارہا ہے۔ عجیب الخلقت بچھڑوں کو دیکھنے کیلیے دور دور سے لوگ آرہے ہیں۔ بھینس کے مالک کا کہنا ہے کہ اس نے سر جڑے دونوں بچھڑوں کا نام ہیرا اور موتی رکھ دیاہے۔