ضمنی امتحانات کی مارک شیٹس تیار

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق میٹر ک کے ضمنی امتحانات 2013 ءکی مارک شیٹس پیر 27 جنوری سے جاری کی جائیں گی جو بورڈ ہذا کے کانفرنس ہال سے صبح 9:30 سےشام 5 بجے تک جاری کی جائیں گی۔بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہ اپنے مجاز نمائندوں کے ذریعے اتھارٹی لیٹر دکھا کر یہ مارکشیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارک شیٹس بورڈ ہذا میں گرائونڈ فلور پر واقع کاونٹر سے جاری کی جائیں گی۔جو اصل ایڈمٹ کارڈ دکھا کے حاصل کی جاسکتی ہیں۔