السلام علیکم آئی ٹی دنیا منتظم اعلی و ٹیم!‏
کیسے ہیں آپ سب؟ امید ہے آپ سب بخیرخیریت اور ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے.
میرے ناچیز ذہن میں آئی ٹی ڈی کی ترقی و بہتری کیلئے کچھ تجاویز آئیں، اور ان تجاویز کو منتظم اعلی تک پہنچانے کیلئے یہ تھریڈ بنایا.
پہلی تجویز:
پہلی تجویز یہ کہ آئی ٹی ڈی میں ٹیگ سسٹم(پلاگ ان) انسٹال کیا جائے. اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ ہم اپنے دوست و احباب کے پروفائل میں جاکر ویزٹر میسجز کرنے سے بچ سکیں گے جو کہ یقینا ایک مشکل اور وقت صرف کام ہے. اس سسٹم کے ذریعے ہم بآسانی اپنا پیغام دوستوں اور عزیزوں تک پہنجاسکیں گے. یقینا سوشل سائٹس پر آپ سب اس سسٹم سے واقف ہوں گے.
دوسری تجویز:
دوسری تجویز یہ ہے کہ آئی ٹی ڈی میں مینشن سسٹم(پلاگ ان) انسٹال کیا جائے. فائدہ اس اقدام کا بھی بہت ہوگا. جیسا کہ اس سسٹم کے ذریعے کسی بھی ٹیم ممبر کی توجہ کسی بھی مسئلے، پوسٹ یا تھریڈ کی طرف حاصل کی جا سکے گی.
بس میرے تھریڈ کا مقصد یہیں پر ختم ہوتا ہے. امید ہے آئی ٹی ڈی انتظامیہ میرے تجاویز پر غور ضرور کرے گی. والسلام