السلامُ علیکم !۔
یہ قرآن سوفٹ وئیر میرے پاس موجود ہے ۔۔۔۔۔۔
لیکن مسلہ یہ ہے کہ اس میں صرف سورۃ فاتحہ کی آڈیو چلتی ہے اس کے بعد کسی بھی سورۃ کی آڈیو نہیں چلتی یہ سرخ رنگ کا ایرر نوٹس آجاتا ہے
اگر کسی دوست کے پاس یہ مکمل سوفٹ وئیر موجود ہے تو برائے مہربانی مجھے عنائت کر دیں بہت مہربانی ہوگی
جن کے پاس یہ سوفٹ وئیر موجود ہیں وہ اس کی اس خوبی سے تو واقف ہی ہونگے کہ اس کی کسی بھی آئت کی قرات اس کے نظر آنے کے ساتھ ہوتی ہے جس کو ہم جتنی مرتبہ چاہیں رپیٹ کر سکتے ہیں اس کی مدد سے قرآن کا صحیح تلفظ با آسانی سیکھا جاسکتا ہے اس لئے مجھ کو اس کی اشد ضرورت ہے بعض مرتبہ قرآن پڑھتے ہوئے کئی الفاظ ایسے آجاتے ہیں جن کی روانی میں درست ادائگی نہیں ہو پاتی اور غلطی کا احتمال رہتا ہے ۔۔۔۔اس لئے برائے مہربانی اگر کسی کے پاس یہ مکمل سوفٹ وئیر موجود ہے تو ضرور بہ ضرور شئیر کریں شکریہ۔
Name:  Quran Adio.jpg
Views: 123
Size:  62.4 KB