نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم
کچھ نہیں مانگتا شاہوں سے شیدا تیرا
اس کی دولت ہے فقط نقش کف پا تیرا

لوگ کہتے ہیں کے سایا تیرے پیکر کا نہ تھا
میں تو کہتا ہوں جہاں بھر پہ ہے سایا تیرا

ایک بار اور بھی طیبہ سے فلسطین میں آ
راستہ دیکھتی ہے مسجد اقصیٰ تیرا

اب بھی ظلمات فروشوں کو گلہ ہے تجھ سے
رات باقی تھی کہ سورج نکل آیا تیرا

مشرق و مغرب میں بکھرے ہوئے گلزاروں کو
نگہتیں بانٹتا ہے آج بھی صحرا تیرا

پورے قد سے جو کھڑا ہوں تو یہ تیراہے کرم
مجھ کو جھکنے نہیں دیتا ہے سہارا تیرا

Name:  New-Naat.jpg
Views: 415
Size:  118.8 KB