دوستو ایسا ہوا کہ ہماری اقراء اقبال سسٹر کی دوستی ایک چائنا کی لڑکی سے ہوگئی۔۔وہ چائنا کی لڑکی اقراء اقبال سے ملنے پاکستان آتی ہیں یہاں آکر وہ بیمار ہوگئیں اور ہاسپٹل میں ایڈمٹ ہوگئیں۔۔

اقراء اقبال سسٹر اُس کو ملنے اسپتال گئیں جب وہ پاس گئیں تو وہ چائنا والی لڑکی نے زور زور سے کہا

چیں چوں پاں چیں چیں چنگ

اور بیچاری مر گئی۔ اب اقراء اقبال کو بہت افسوس کہ اس کی دوست کے معلوم نہیں آخری الفاظ ہیں کیا۔۔۔ ان الفاظ کا مطلب جاننے کے لئے اقراء اقبال بڑی مشکل سے اجازت لے کر چین جاتی ہیں ۔

چین پہنچ کر وہ کسی سے پوچھتی ہیں کہ
چیں چوں پاں چیں چیں چنگ
کا کیا مطلب ہے؟ وہ بندہ کہتا ہے اس کا مطلب ہے

پلیز آکسیجن کے پائپ سے پاؤں ہٹا دو میرا سانس بند ہورہا ہے۔