سردی کے نقصانات سے بچنے کیلئے اور ہاتھ‘ پاؤں کے پھٹنے‘ ہونٹ خراب ہونے سے بچنے کیلئے ایک عجیب عمل ہے۔ اس کےعلاوہ اس کے اور بھی بہت سے فوائد ہیں‘ تجربہ شرط ہے۔ سرسوں کے تیل میں شہادت کی انگلی تر کرکے ناف میں لگادیں اور ناف کو تیل سے تر رکھیں۔ سرسوں کے تیل کی بجائے زیتون کا تیل بھی ستعمال کرسکتے ہیں۔زبان میں تاثیر: جو مردو خواتین اپنی زبان یعنی وعظ وغیرہ میں تاثیر پیدا کرنا چاہتے ہیں تو یہ عمل کریں۔ روزانہ سورۂ یٰسین سات مرتبہ پڑھا کریں اور اس کا معمول بنالیں۔ یہ عمل ’’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘ کتاب میں بھی چھپ چکا ہے