Results 1 to 12 of 20

Thread: چربی پگھلانے کی خواہش ہے تو اس ایک غذ اکا زی&a

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    zoqyshairy's Avatar
    zoqyshairy is offline Senior Member+
    Last Online
    20th March 2017 @ 10:32 AM
    Join Date
    25 Sep 2013
    Location
    Faisalabad
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    2,312
    Threads
    583
    Credits
    977
    Thanked
    229

    Thumbs down چربی پگھلانے کی خواہش ہے تو اس ایک غذ اکا زی&a

    چربی پگھلانے کی خواہش ہے تو اس ایک غذ اکا زیادہ استعمال کریں

    سڈنیاگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے پریشان ہیں اور ہر طرح کے طریقے سے یہ کم نہیں ہورہا تو آپ ایک آسان طریقے پر عمل کریں یعنی چنے کھانے شروع کردیں۔ آسٹریلیا میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ اپنی خوار میں چنے کے باقاعدہ استعمال کرتے ہیں ان کا وزن جلد کم ہوتا ہے۔ تحقیق کاروں نے 42افراد کو اپنی خوراک کے ساتھ 12ماہ تک روزانہ ساڑھے تین اونس چنے کھانے کے لئے کہا۔اس کے بعد انہیں ایک ماہ تک اپنی روٹین غذا استعمال کرنے کا کہا گیا۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ چنوں کے استعمال سے ان کے وزن میں کمی آنے کے ساتھ بازاری سنیکس کی طلب میں بھی کمی واقع ہوئی۔ دالیں اور چربی کا پگھلنا ایک تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کھانے میں کارن فلور کی جگہ 10فیصد چنوں کاپاﺅڈر ڈال لیا جائے تو اس سے حرارے جلد کم ہوتے ہیں ساتھ ہی چربی بھی تیزی سے پگھل جاتی ہے۔ ایک اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ دالیں چربی پگھلانے میں مددگار ہوتی ہیں۔ British Journal of Nutritionمیں شائع ہونے والی تحقیق میں زیادہ وزن والی خواتین کو چنے کے پاﺅڈر والا کھانا دیا گیا جبکہ کچھ خواتین کو چنے والے پاﺅڈر کے ساتھ دیگر اجناس بھی کھلائی گئیں۔جن خواتین نے صرف چنوںوالی غذا کھائی تھی ان کے کولہوں کے گرد چربی کم تھی ۔ لوما لینڈایونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات دیکھی گئی کہ جو لوگ چنے کھاتے رہے ان کا وزن جلد کم ہوا۔ تحقیق کاروں نے 173موٹے مرد اور عورتوں کو چنے سے بھرپور کھانے اور کم کاربوہائیڈریٹ والے کھانے دئیے۔جو لوگ کم کاربوہائیڈریٹ والے کھانے کھاتے رہے ان کا وزن 16ہفتوں میں صرف 2پاﺅنڈکم ہوا جبکہ چنے کھانے والے افراد میں لیسٹرول کم ہونے کے ساتھ وزن میں واضح کمی دیکھی گئی۔
    Last edited by zoqyshairy; 22nd April 2015 at 12:28 PM.

Similar Threads

  1. كیا چاند رات ایک شاپنگ فیسٹیول کا نام ہے؟
    By Al-Shifa in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 18
    Last Post: 8th July 2014, 12:39 AM
  2. Replies: 14
    Last Post: 1st November 2012, 09:45 AM
  3. Replies: 114
    Last Post: 14th October 2012, 03:52 AM
  4. Replies: 16
    Last Post: 17th November 2011, 10:51 PM
  5. کچھ نہیں یاد تری چشم غزالی کے سوا
    By Abeer Alam in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 7
    Last Post: 11th December 2010, 11:40 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •