دوستو کیسے ہو! امید ہے سب دوست خیریت سے ہوں گے اور گرمیوں کو خوب انجوائے کر رہے ہوں گے
چلتے ہیں تھڑید کی طرف


Name:  Apple-iPhone6.jpg
Views: 497
Size:  35.7 KB

آج میں آپ کو ایپل کمپنی کے آئی فون سے ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا واپس لانے کا آسان طریقہ بتاوں گا جسے استعمال کرتے ہوئے ڈیلیٹ شدہ مواد واپس لایا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ آپ ونڈر شئیر کمپنی کا ڈاکٹر فون فور آئی او ایس استعمال کر سکتے ہیں۔آئی فون کے آئی او ایس ایٹ مینشامل فیچر استعمال کرتے ہوئے ڈیٹا ریکور کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے۔

پہلا سٹیپ: آئی فون میں موجود فوٹو ایپلی کیشن کو اوپن کریں اور نیچے دی گئی ٹول بار پر موجود البمز پر کلک کریں۔


دوسرا سٹیپ: لسٹ کو نیچے کی جانب سکرول کرنے پر آپ کے سامنے ریسنٹلی ڈیلیٹڈ فوٹوز کی آپشن آئے گی؛اسے سلیکٹ کریں۔

Name:  news-1422285040-2708.JPG
Views: 493
Size:  84.9 KB

تیسرا سٹیپ: اس آپشن کو سلیکٹ کرنے پر گزشتہ 30 دنوں کے دوران ڈیلیٹ شدہ مواد آپ کے سامنے آ جائے گا اور اگر آپ کو اس لسٹ میں مطلوبہ ڈیٹا مل جائے تو صرف اس پر کلک کر کے ریکور کی آپشن پر کلک کر دیں اور اسے مستقل طور پر ڈیلیٹ کرنے کے لیے وہاں موجود ڈیلیٹ کی آپشن کو سلیکٹ کریں۔

واضح رہے کہ آئی فون کے اندر موجود ریسنٹلی ڈیلیٹ کی آپشن صرف گزشتہ تیس دنوں کے دوران ڈیلیٹ کی گئی تصاویر یا ویڈیوز کو ہی ظاہر کرے گا اور اگر آپ اس سے پہلے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ آئی ٹیونز سافٹ وئیر کے ذریعے بنایا گیا بیک اپ ری سٹور کر سکتے ہیں یا پھر
ونڈر شئیر کمپنی کا ڈاکٹر فون فور آئی او ایس استعمال کر سکتے ہیں۔اسے استعمال کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے۔

پہلا سٹیپ: سافٹ وئیر کو آن کر کے اپنا آئی فون کمپیوٹر کے ساتھ کنیکٹ کریں۔

Name:  news-1422285352-6939.jpg
Views: 470
Size:  22.0 KB

دوسرا سٹیپ: اب یہ سافٹ وئیر آپ کو بیک اپ کا انتخاب کرنے کو کہے گا تا کہ اسے سکین کر سکے؛مطلوبہ آپشن پر کلک کریں۔

Name:  news-1422285352-8994 (1).jpg
Views: 466
Size:  26.5 KB

تیسرا سٹیپ: اگر آپ کا بیک اپ آئی فون کی کلاوڈ سروس آئی کلاوڈ پر موجود ہے تو آپ اسے بھی سلیکٹ کر سکتے ہیں اور اگر موبائل فون یا کمپیوٹر میں ہی موجود ہے تو اسی کو سلیکٹ کر لیں۔

Name:  news-1422285352-1655 (1).jpg
Views: 465
Size:  31.4 KB

چوتھا سٹیپ: اب سکین شدہ تصاویر اور دیگر مواد آپ کے سامنے آجائے گا جس میں سے مطلوبہ ڈیٹا سلیکٹ کر کے ریکور کے بٹن پر کلک کر دیں۔

Name:  news-1422285352-9748 (1).jpg
Views: 462
Size:  53.0 KB

ونڈر شئیر ڈاکٹر فون سافٹ وئیر ڈاون لوڈ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں


ڈائریکٹ لنک

تھڑید اپنے اختتام کو پہنچا
اپنے دوست کو دیں اجازت
اللہ حافظ