Name:  Whatsapp_logo-3.jpg
Views: 4475
Size:  22.1 KB

دوستو کیسے ہو! امید ہے سب دوست رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹ رہے ہوں گے
چلتے ہیں تھڑید کی طرف

دوستو اگر آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں ہیں اور نامعلوم افراد کی جانب سے ملنے والے فراڈ ؛پیغامات اور اشتہارات سے پریشان ہیں تو دوستو اب آپ ان کو بلاک کر سکتے ہیں۔

دوستو کسی بھی نامعلوم شخص کی جانب سے فراڈ پر مبنی پیغام یا اشتہارات ملنے پر اس کا نمبر نہ صرف بلاک کر سکتے ہیں بلکہ کمپنی کو اس کے بارے میں آگاہ بھی کر سکتے ہیں اور کئی افراد کی جانب سے کسی نمبر کو رپورٹ کئے جانے پر کمپنی اسے عارضی یا مستقل طور پر بند کر دے گی۔واٹس ایپ نے یہ سہولت اپنی تازہ اپ ڈیٹ میں فراہم کی ہے جو آفیشل ویب سائٹ یا کسی بھی ایسی ویب سائٹ جو اینڈرائڈ کی ایپلی کیشنز ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہیں؛سے ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔


دوستو تازہ اپ ڈیٹ انسٹال کرنے پر جب بھی کسی نامعلوم فرد کی جانب سے پیغام موصول ہو گا تو اس کے نیچے دو آپشن بھی موجود ہوں گی جن میں س ایک رپورٹ سپام اینڈ بلاک اور دوسری ناٹ سپام آڈ ٹو کنکٹس کی آپشن ہے جسے استعمال کرتے ہوئے آپ پیغام بھیجنے والے شخص کا نمبر فون بک میں محفوظ بھی کر سکتے ہیں۔یوزر کو بلاک کرنے کی آپشن واٹس ایپ کے مینیو میں بھی دیکھی جا سکتی ہے اور باآسانی کسی بھی شخص کو بلاک کیا جا سکتا ہے جس کے بعد نہ تو آپ کو بلاک نمبر سے کال موصول ہو گی اور نہ ہی کوئی پیغام موصول ہو سکے گا۔

Name:  kamraan.JPG
Views: 4470
Size:  27.0 KB

Name:  kamraan1.png
Views: 5027
Size:  189.8 KB

تھڑید اپنے اختتام کو پہنچا
اپنے دوست کو اپنی دعاوں میں ضرور یاد رکھیے گا
اللہ حافظ