میگزین کے لیے تحاریر دینے کا درست طریقہ

پیارے دوستو یہ تھریڈ بنانے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ ممبرز کو اس بات کا پتا نہیں ہوتا کہ یونی کوڈ اور ان پیج کیا چیز ہے اور میگزین میں تحاریر دینے کےلیے کس طریقے کو استعمال کیا جائے یہ تھریڈ نیو ممبرز کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ وہ درست طریقے کو استعمال کر کے میگزین میں اپنی تحاریر بھیج سکیں
میگزین ٹیم کی جانب سے جب تحاریر مانگی جاتی ہیں تو اس میں خاص طور پر یہ لکھ دیا جاتا ہے کہ تحاریر یونی کوڈ میں یا انپیج میں بھیجی جائیں


اس کا مقصد کیا ہوتا ہے اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ یونی کوڈ اور انپیج میں لکھی گئی تحاریر کو ایڈٹ کرنا اور میگزین کی مناسبت سے اس کو ڈیزائن کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے

جو دوست پی ایس ڈی یا جے پی جی یا پی این جی فارمیٹ میں تحاریر بھیجتے ہیں ان کی تحاریر کو اگر میگزین میں شامل نہیں کیا جاتا تو اس میں میگزین ٹیم کی غلطی نہیں بلکہ ان کی اپنی غلطی ہوتی ہے جس پر وہ میگزین ٹیم کو قصوروار ٹہراتے ہیں

میگزین کے لیے تحاریر بھیجنے والے ممبر تو اپنی تحاریر بھیج کر سکون ماحول میں بیٹھ جاتے ہیں وہ جانتے نہیں کہ میگزین ٹیم کو ان کی تحاریر میگزین کے حساب سے ایڈجسٹ کرنے کے لیے کتنی محنت کرنی پڑتی ہے
بعض مرتبہ تو پورا آرٹیکل ہی ایڈٹ کرنا پڑ جاتا ہے اور
سب سے بڑی ٹینشن جو میگزین ٹیم کو ہوتی ہے وہ میگزین کو وقت پر پبلش کرنے کی ہوتی ہے اس لیے وہ ایسی تحاریر کو میگزین میں شامل کرنا بہتر سمجھتے ہیں جو یونی کوڈ یا این پیج میں ہوتی ہیں

ڈیزائننگ کرنا کوئی خالہ جی کا گھر نہیں ہر بندہ ڈیزائنر بھی نہیں ہوتا اور جو ہوتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ سبھی ان کی طرح ڈیزائنر ہیں اس لیے ایسے لوگو خوش فہہمی سے نکلیں اور جس طرح کی تحریر کہی جائے ویسی ہی بھیجیں تاکہ ان کی محنت ضائع نہ ہو اور میگزین میں تحاریر بھی شامل ہو جائیں پھر میگزین کے ڈیزائنر حضرات جو موجود ہیں ڈیزائننگ کرنے کے لیے پھر عام ممبر کو کیا ضرورت ہے کہ وہ پی ایس ڈی یا ڈیزائن کردہ مواد میگزین کے لیے بھیجے

یونی کوڈ میں تحاریر بھیجنے کا طریقہ

یونی کوڈ میں تحاریر بھیجنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ اس کو مائیکرسافٹ ورڈ میں ٹائپ کر کے بھیج سکتے ہیں
یہ ورڈ ہے اس میں جو لکھا ہوتا ہے وہ یونی کوڈ کہلاتا ہے


Name:  3.jpg
Views: 335
Size:  15.4 KB

Name:  4.jpg
Views: 293
Size:  95.9 KB

جو لوگ مائیکرو سافٹ ورڈ میں ٹائپ کر کے بھیج نہیں سکتے وہ میگزین تحاریر والے سیکشن میں پوسٹ کی صورت میں بنا کر بھی اپنی تحاریر بھیج سکتے ہیں


ان پیج میں تحاریر بھیجنے کا طریقہ

ان پیج میں تحاریر بھیجنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ ان پیج کا کوئی سا بھی ورژن یوز کریں کوشش کریں کہ ان پیج کا نیا ورژن یوز کریں اس میں کافی سہولتیں ہیں اس کے علاوہ فونٹ سلیکشن کی پریشانی بھی نہیں ہے
اس میں اپنی تحاریر ایڈجسٹ کریں اور میگزین کے لیے بھیج دیں
ان پیج میں اردو لکھنا آسان ہوتا ہے اس میں ایڈٹ کرنا بھی بہت آسان ہوتا ہے
یہ ان پیج ہے اور اس میں ایسا لکھا ہوا دکھائی دیتا ہے

Name:  1.jpg
Views: 298
Size:  146.9 KB

Name:  2.jpg
Views: 253
Size:  55.4 KB




ان دونوں طریقوں میں بھی آپ اپنی مرضی کی فارمیٹنگ اور ڈیزائننگ بھی کر سکتے ہیں جو میگزین ٹیم کے لیے ایڈٹ کرنا مشکل نہیں ہوتا لیکن بغیر ڈیزائنگ کے بھیجیں تو بہتر ہے


میگزین کے لیے تحاریر بھیجنے کے یہ دو ہی طریقے بہترین طریقے کہلاتے ہیں اس لیے جو کوئی بھی میگزین کے لیے تحاریر بھیجنے کا شو ق رکھتا ہے وہ انہی دو طریقوں کا استعمال کرے تاکہ اپنی محنت کے ضائع ہونے کا اسے دکھ نہ ہو

میگزین کے لیے تحاریر بھیجنے کا غلط طریقہ

میگزین کے لیے تحاریر بھیجنے کےلیے جو غلط طریقے استعمال کیے جاتے ہیں وہ ہیں

Name:  5.jpg
Views: 326
Size:  18.1 KB

فوٹوشاپ پی ایس ڈی فائل ڈیزائن کر کے بھیجنا
جے پی جی ،پی این جی یا گف امیج کی صور ت میں تحاریر بھیجنا
یہ طریقے بالکل غلط ہیں

میں امید کرتا ہوں کہ نیو ممبرز کو اب میگزین میں اپنی تحاریر بھیجنے میں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنےپڑے گا اور وہ بتائے گئے طریقوں کے مطابق ہی اپنی تحاریر بھیجنا پسند کریں گے