Results 1 to 12 of 72

Thread: Now Root Your Android&Enjoy (Solved)

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Salmanssss's Avatar
    Salmanssss is offline Moderator
    Last Online
    14th August 2023 @ 07:42 PM
    Join Date
    10 May 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    2,481
    Threads
    213
    Credits
    6,756
    Thanked
    540

    Exclamation Now Root Your Android&Enjoy (Solved)



    اَلسّلامُ عَلَیکُم وَ رَحمَتُہ اللّٰلہِ وَبَرَکَاتُہ

    آئی ٹی دنیا میں خوش آمدید

    Now Root Your Android&Enjoy (Solved)


    روٹنگ کیا ہے؟

    روٹنگ اینڈرائڈ فرم ویئر پر استعمال ہونے والی ایک ایسی ٹیکنالوجی اور ٹرک ہے جو صحیح مانوں میں آپ کو آپ کے موبائل کا اونر یعنی مالک بناتی ہے_اس کی بدولت آپ صحیح مانوں میں اپنے موبائل کے ایڈمنسٹریٹر

    Administrator
    بن جاتے ہیں_کیونکہ روٹنگ کے بعد آپکو اپنے ڈیوائس پر فُل ایکسیس مل جاتا ہے_مختلف طرح کی رسٹرکشنز یعنی ممانعت ختم ہوجاتی ہے اور آپکو مکمل ایڈمنسٹریٹیو رائٹس مل جاتے ہیں_

    روٹنگ کے فوائد

    روٹنگ کی بدولت آپ اپنے موبائل میں ہر طرح کی تبدیلی کرسکتے ہیں_ اپنے موبائل کے فونٹس کو چینج کرسکتے ہیں_ یہاں تک کہ آپ کسی تھرڈ پارٹی کے فِرم ویئر کو اپنے ڈیوائس کو فلیش کرکے انسٹال کرسکتے ہیں یعنی آپ اپنے ڈیوائس کے ڈیفالٹ سافٹ ویئر کو کسی اور بہتر سافٹ ویئر سے بھی تبدیل کرسکتے ہیں اور اپنے اینڈرائڈ کو مکمل طورپر تبدیل کرکے اپنی پسند کے مطابق بہتر سے بہتر کرسکتے ہیں_


    بہت سے مشہور کسٹم اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں اُن میں سے ایک
    Cyanogen Mod
    ہے جو اینڈرائڈ کا بہترین کسٹم فرم ویئر ہے_ اسکے علاوہ بہت سی ایپس انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں جو روٹ ڈیوائس پر کام کرتی ہیں جو کہ اینڈرائڈ کی پرفارمینس_فونٹس_ڈسپلے وغیرہ کے لیئے بنائی گئی ہیں جو صرف روٹ کئے ہوئے ڈیوائس پر چلتی ہیں


    ڈیئر ممبرز اگر آپ اپنے موبائل کو روٹ کرنا چاہتے ہیں تو آپکو یہاں پر ایک ایسے ٹول کے بارے میں بتایا جائے گا جو بہت سارے اینڈرائڈ ورژن پر کام کرتا ہے اور وہ ہے


    ☆King Root☆
    نام تو آپنے سنا ہوگا_ آپ کے لیئے اسکا وہ والا ورژن شیئر کیا جارہا ہے اور وہ طریقہ شیئر کیا جارہا ہے جس کے ذریئے زیادہ سے زیادہ اینڈرائڈ ڈیوائس روٹ ہوسکتے ہیں


    خوبیاں
    یہ سافٹ ویئر شروع میں چائنیز ذبان میں ریلیز ہوا تھا مگر اب یہ ورژن انگلش ذبان کے ساتھ ساتھ
    Russian, Spanish, Portuguese, Hindi and Indonesian
    کو بھی سپورٹ کرتا ہے اور کنگ روٹ کا یہ ورژن اینڈرائڈ کے تقریباً تمام ورژن کو سپورٹ کرتا ہے جس میں
    Android : 2.2 , 2.3 , 4.0, 4.3, 4.4, 5.0
    شامل ہیں
    اس سافٹ ویئر کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ اپنے کلاؤڈ سرور کے ذریئے اپنی روٹ اسٹریٹجی
    Root Strategy
    کو استعمال کرتے ہوئے ڈیوائس کو روٹ کرتا ہے جس کی بدولت مختلف اینڈرائڈ برینڈ کے زیادہ سے سے زیادہ ڈیوائس روٹ ہوجاتے ہیں کیونکہ یہ آن لائن کلاؤڈ سے کنیکٹ ہوکر اس بات کا تجزیہ کرتا ہے کہ آپکا موبائل کس اسٹریٹجی کے تحت روٹ کیا جائے_اس وجہ سے اسمیں زیادہ سے زیادہ چانس ہوتا ہے کہ ڈیوائس روٹ ہوجائے
    یہ سافٹ ویئر ورژن تمام پاپولر برینڈز جیسے کہ
    Samsung
    Htc
    Sony
    Google Nexus
    Huawei etc
    کو سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ
    QMobile
    اور دیگر لوکل برینڈس کے بہت سے اینڈرائڈ موبائلز کو سپورٹ کرتا ہے

    طریقہ

    نوٹ:- اس کے لیئے آپ کا انٹرنیٹ کنکشن ایکٹیو رہنا چاہیئے اور فری نیٹ استعمال کرنے سے گریز کریں کیوں کہ وہ ڈسکنیکٹ ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے روٹنگ فیل ہوسکتی ہے

    سب سے پہلے آپ اس سافٹ ویئر کو اوپن کریں
    اسکے بعد
    Root Option
    پر کلک کریں

    Name:  Root1.jpg
Views: 2823
Size:  46.4 KB

    پھر روٹنگ اسٹارٹ ہوجائے گی

    Name:  root2.jpg
Views: 2833
Size:  36.5 KBName:  root3.jpg
Views: 2809
Size:  38.3 KB

    اسکے بعد روٹنگ کامیاب ہونے کی صورت میں یہ اسکرین ظاہر ہوجائے گی

    Name:  root4.jpg
Views: 2811
Size:  45.9 KB

    ڈیئر ممبرز

    اگر کسی ڈیوائس پر کنگ روٹ کی روٹنگ اسٹریٹِجی کامیاب نہیں ہوپائی تو اسکے لیئے پہلے ہی معزرت کرلی جاتی ہے_ اور اُس صورت میں یہ اسکرین ظاہر ہوگی

    Name:  unable.jpg
Views: 2805
Size:  52.9 KB

    لیکن
    وہ لوگ بھی فکر نہ کریں ایسا ہونے کی صورت میں ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کریں اور جو لوگ

    Samsung S6
    استعمال کرتے ہیں_ اگر انکا سیٹ اس نیو ورژن سے روٹ نہ ہوتو پھر یہ والا ورژن استعمال کریں_
    Click to Download king root 4.1
    یا ڈیسک ٹاپ ورژن کا استعمال کریں_


    ضروری اطلاع

    اینڈرائیڈ میں روٹنگ کے بعد کنگ روٹ کی طرف سے ایک سافٹ ویئر انسٹال ہوجاتا ہے_ جس کا نام
    Purify
    ہے_ یہ روٹ اینڈرائڈ کو سپر فاسٹ اینڈرائڈ میں تبدیل کردیتا ہے اور صرف روٹ ڈیوائس پر ورک کرتا ہے_چاہے وہ کسی بھی سافٹ ویئر سے روٹ ہوا ہو_ اس حوالے مکمل طورپر جاننے کیلیئے اور اِس سافٹ ویئر کو ڈاؤنلوڈ کرنے کیلیئے
    یہ تھریڈ ضرور ملاحظہ کریں

    آگے جاری ہے



    Last edited by Salmanssss; 9th December 2015 at 01:07 AM.
    One Vision One Standard

Similar Threads

  1. [Root]Google Play Srote Sign in Error ( Solved )
    By saim faraz in forum Android Zone
    Replies: 84
    Last Post: 1st August 2017, 07:39 PM
  2. Replies: 203
    Last Post: 10th May 2017, 06:42 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •