آج کی سوچ
چڑیاجب زندہ رہتی تو وہ
کیڑے مکوڑوں کو کھاتی رہتی ہے
اور چڑیا جب مرجاتی ہے تب
کیڑے مکوڑے اس کو کھا جاتے ہیں

اس لیے اس بات کو یاد رکھو کہ وقت اور زمانہ کبھی بھی بدل سکتا ہے
اس لیے کبھی کسی کی بے عزتی مت کرو
کبھی کسی کو حقیر مت سمجھو
تم طاقتور اور پہلوان ہو سکتے ہو مگر وقت تم سے زیادہ طاقتور اور پہلوان ہے
ایک درخت سے لاکھوں ماچس کی تیلیاں بنائی جاسکتی ہے
مگر ایک ماچس کی تیلی سے لاکھوں درخت بھی جل سکتے ہیں
کوئی چاہے کتنا بھی بڑا کیوں نہ بن جائے
مگر قدرت کبھی بھی کسی کو بڑا بننے کاموقع نہی دیتی
آواز دی کویل کو تو روپ اور خوبصورتی چھین لی
خوبصورتی دی مور کوتو اس کی خواہش چھین لی
دی خواہش انسان کوتو سکون چھین لیا
دیا سکون اللہ والوں کو تو دنیا نہی دی

مت کرنا غرور کبھی بھی اپنے آپ پر ائے انسان
اللہ نے تیرے اور میرے جیسے کتنوں کو مٹی سے بناکر مٹی میں ملادیا
زندگی میں ہر جگہ ہم ..جیت ..چاہتے ہیں
صرف پھولوں والوں کی دکان ایسی ہے جہاں ہم کہتے ہیں کہ ہمیں ..ہار..چاہیے