امید کرتا ہوں تمام ممبرز خیریت سے ہوں گے اور پر امن زندگی گزار رہے ہوں گے
جیسا کہ آپکو تھریڈ کے ٹائٹل سے پتہ چل گیا ہوگا کہ آج کی کتاب ٹیلی پیتھی اور ہپناٹزم سے متعلق ہے
میں ہپناٹزم کے متعلق پہلے بھی کچھ تھریڈز آپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر چکا ہوں امید ہے یہ تھریڈ بھی پچھلے تھریڈز کی طرح آپکو پسند آئے گا
آج کی کتاب میں دور جدید کی ٹیلی پیتھی کو بیان کیا گیا ہے کیونکہ جس جس طرح وقت گزرتا گیا اس علم میں بھی جدت آتی گئی
پہلے سائنس ہپناٹزم کی منکر تھی لیکن اب سائنس بھی اس علم کی حقیقت کو تسلیم کرتی ہے
دراصل قدرت نے ہر انسان کو خاص قوتیں عطا کی ہیں لیکن ان قوتوں کو استعمال کرنے کا طریقہ نہیں بتایا اور یہ انسان پر چھوڑا ہے کہ وہ اپنی اندرونی صلاحیتوں کا استعمال کرنا سیکھے
انسانی دماغ
قدرت نے انسانی دماغ کو اس ترتیب سے بنایا ہے کہ آج تک کوئی بھی اس پیچیدہ چیز کو سمجھ نہیں پایا ہے جو اپنے دماغ کی صلاحیتوں کو کو اجاگر کر کے استعمال میں لائے وہ ان سے حیرت انگیز کام لے سکتا ہے دماغ سے مختلف فریکوینسیز پر لہریں خارج ہوتی ہیں جن سے کئی طرح کے کام لئے جا سکتے ہیں
کسی کی سوچ کو پڑھا جا سکتا ہے کسی کی اندرونی جسمانی بیماری کو ٹھیک کیا جا سکتا ہے اس کتاب میں آپ کو یہ سب سیکھنے کا موقعہ ملے گا
آپ سب ممبرز اس کتاب کو بغور پڑھیں اس کا اچھے سے مطالعہ کریں اور اس تھریڈ کے اندر ایک دوسرے کے ساتھ ڈسکشن بھی کریں
اور ایک بات میں سب ممبرز سے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ آپ سب آئی ٹی دنیا ٹیم سے پی ایم کے ذریعے ای بک سیکشن میں مخفی علوم کے سب سیکشن بنانے کی گزارش کریں اس طرح یہ تمام مواد ایک جگہ ہی اکٹھا کیا جا سکے گا
میں چاہتا ہوں کہ علوم مخفی کا ایک الگ سب سیکشن ضرور ہونا چاہئے تمام ٹیم ممبرز اس بات پر ضرور غور کریں شکریہ
تو اسی کے ساتھ آج کا تھریڈ اختتام کو پہنچا آپ سب کے کمنٹس کا انتظار رہے گا اور آپ سب اس بات پر بھی اپنی رائے دیں کہ اسکا الگ سیکشن بننا چاہئے یا نہیں

آپکا بھائی
عبدالباسط
سپر کنگ

کتاب کئ کچھ نمونہ جات
Name:  1.JPG
Views: 1005
Size:  100.4 KB

Name:  2.jpg
Views: 999
Size:  59.8 KB

Name:  3.jpg
Views: 990
Size:  104.4 KB