ہونٹوں کو گلابی کرنے کا طریقہ


آج میں آپ سب کو ہونٹ گلابی کرنے کا ہربل طریقہ بتاؤں گی جس کے استعمال سے کوئی نقصان نہیں ہو گا کیونکہ یہ طریقے نیچرل اور ہربل ہیں
٭ دیسی موم میں لیموں کا رس ملا کر ہونٹوں پر لگائیں ۔
٭ روغنِ بادام اور شہد ملا کر روزانہ ہونٹوں پر لگائیں ۔
٭ دودھ کی بالائی میں چند قطرے لیموں کا رس ملا کر لگائیں ۔
٭ شہد اور زیتون کا تیل مکس کر کے لگائیں۔
٭ عرقِ گلاب میں گلیسرین ملا کر دن میں دو مرتبہ لگائیں۔
٭ تازہ دودھ کی جھاگ کوہونٹوں پر ملنے سے ہونٹ گلاب کی طرح سرخ ہو جائیں گے ۔
٭ انگور کے رس میں دار چینی ملا کرہونٹوں پر لگائیں ، ہونٹوں کی سیاہی ختم ہو جائے گی۔
٭ ہونٹوں کع سرخ کرنے کے لیے گلاب کی پتیوں کو پیس کر دودھ میں ملائیں اور ہونٹوں پر لگائیں ۔
٭ ہونٹوں کو پھٹنے سے بچانے کے لیےبالائی یا دودھ لگائیں ۔