السلام علیکم۔
آئی ٹی ڈی کے دوستو پچھلی تمام علمی آزمائش کے جوابات دیئے جا چکے ہیں ۔ آج سے میں ہر تھریڈ کا نمبر بھی لگایا کروں گا تا کہ ممبران کو دیکھنے اور جواب دینے میں آسانی رہے ۔

پیارے دوستو یوں تو یہ چھوٹے چھوٹے سوال ہیں۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پھر بھی بہت سے ایسے لوگ ہوں گے جن کو ان کے جواب کا پتا نہیں ہو گا۔
تو اگر اسی طرح کھیل کھیل میں کسی ممبر کے علم میں اضافہ ہو جائے تو اس سے بہتر کوئی بات نہیں۔
تو میرا آج کا سوال یہ ہے کہ
قرآن مجید کی ایک سورہ مکڑی کے نام پر ہے۔ آپ نے اس سورہ کا نام بتانا ہے۔

جواب کے لیے تین آپشن دے رہا ہوں۔

1۔ الرعد
2۔ عنکبوت
3 ۔ الدخان

Sent from my SM-G900H using ITD Mobile App