*احمقوں کی تلاش:*

اکبر بادشاہ نے بیربل کو حکم دیا:

"اسکی مملکت میں سے 5 احمق ترین لوگوں کو ایک مہینے میں تلاش کرکے اس کے حضور پیش کیا جائے."

ایک مہینے کی جدوجہد کے بعد
بیربل نے صرف 2 احمقوں کو پیش کیا.

اکبر نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
اس نے تو 5 احمقوں کو پیش کرنے کا کہا تھا.

بیربل نے عرض کیا:

"مہاراج...
مجھے ایک ایک کرکے احمقوں کو پیش کرنے کی اجازت دی جائے."

بیربل نے پہلا احمق پیش کرتے ہوئے کہا:

"یہ بڑا احمق اسلیے ہےکہ
بیل گاڑی میں سوار ہونے کے باوجود
اس نے سامان اپنے سر اٹھایا ہوا تھا."

دوسرے احمق کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ

"اس شخص کے گھر کی چھت پر بیج پڑے تهے.
ان بیجوں کی وجہ چهت پر گھاس اگ آئی.
یہ شخص اپنے بیل کو لکڑی کی سیڑھی سے چھت پر لے جانے کی کوشش کر رہا تھا،
تاکہ بیل چھت پر چڑھ کر گھاس چر لے.

اسکے بعد
بیربل نے کہا:

"مہاراج...
بطور وزیر مجھے اہم امور سلطنت چلانے تهے.
مگر میں نے ایک مہینے ضائع کیا،
اور صرف 2 احمق تلاش کئے.
اسلئے تیسرا احمق میں خود هوں."

اسکے بعد
بیربل نے ڈر کر ذرا سا توقف کیا.

تو اکبر چلایا کہ
چوتھا احمق کون ہے.

بیربل نے عرض کیا:

"مہاراج....
جان کی امان پاؤں تو عرض کروں"؟؟؟

اجازت ملنے پر
اس نے کہا:

"مہاراج....
آپ بادشاہ وقت ہیں،
اور تمام رعایا اور سلطنت کے امور چلانے کے ذمہ دار ہیں.
مگر جناب
قابل ترین اور اہل افراد کو تلاش کرنے کی بجائے
آپ نے احمق ترین لوگوں کو تلاش کرنے میں
نہ صرف اپنا وقت برباد کیا،
بلکہ سلطنت کے ایک اہم وزیر کا وقت برباد کیا.
لہٰذا
*چوتھے احق آپ ہیں."*

اکبر بادشاه نے تلملاتے هوئے سوال کیا:

"اب بتا بھی دو
پانچواں احمق کون هے"؟

بیربل نے عرض کیا:

"مہاراج....
پانچواں احمق یہ شخص ھے،
جو کہ وٹس ایپ سے چمٹا ہوا ہے،
اور اپنے کاروباری اور دفتری فرائض
اور تمام خاندانی امور سے لاپرواہی برت رہا ہے.
اور
اپنا قیمتی وقت ضائع ہونے کا احساس تک نہیں کر رہا ہے،
اور حد تو یه هے که
ابھی تک ڈھیٹ بن کر
یه میسج پڑھتا هی چلا جا رها هے"

اکبر نے فوراً حکم دیا:

"اس میسج کو
جلد از جلد تمام گروپوں میں پوسٹ کرو.
کیونکہ بہت سارے احمق ترین لوگ
ایسی گھٹیا پوسٹوں کا
شدت سے انتظار کر رہے ہیں"