السلام علیکم:۔
ڈئیر ممبران آ آپ کے لیے ایک سوال لے کر آیا ہوں جس کا جواب آپ نے بہت سوچ سمجھ کر دینا ہے۔ جواب اتنا مشکل نہیں بس تھوڑا سوچنا پڑے گا۔

سوال:۔

ایک دفعہ ایک بادشاہ اور اس کے وزیر ہارس ریس دیکھ رہے تھے.
ہمیشہ کی طرح تمام گھوڑے بہت تیزی سےدوڑرہے تھے .
بادشاہ کو یہ پسند نہیں آیا اور اس نے اپنے وزیر کو کہا کہ ایک ایسی ہارس ریس کا انتظام کرو کے جس میں آخر میں آنے والے گھوڑے کو پہلا انعام دیا جائے.

اگلے دن وزیر نے دوڑکا دوبارہ انتظام کیا جس طرح بادشاہ نے کہا،

لیکن اس دفعہ بھی گھوڑے پہلی دفعہ کی طرح تیز دوڑ رہے تھے .

کیا آپ بتا سکتے ہیں کے وزیر نے ایسا کیا کیا کے آخرمیں آنے والے گھوڑے کو پہلا انعام مل سکے ؟؟؟