Quote Mrs.Waqar said: View Post
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .

حسن کی نگہداشت

آلو
حسن کی نگہداشت کے لیے آلو بے حد مفید ہے ۔ کھانے میں تو ہفتے میں ا یک دو بار اس کا استعمال ہو ہی جاتا ہے ۔ چہرے کے داغ دھبوں کے لیے بھی اس کا استعمال مفید ہے ۔ آلویا آلو کا رس چہرے پر ملنے سے دھبے دور ہو جاتے ہیں اور رنگت بھی نکھرتی ہے ۔ اگر آلو کے قتلے کاٹ کر آنکھوں پر لگا کر چند منٹ لیٹ جائیں تو اس سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور ہو جاتے ہیں اور تھکن بھی دور ہو جاتی ہے ۔ س چہرے کی صفائی کے لیے ایک آلو کدو کش کر اس میں لیموں کا رس ۔ جو کا آٹے اور دودھ میں ملا کر چہرے پر لگائیں یہ ایک بہتر فیس ماکس ہے ۔ اس سے چہرے پر تازگی پیدا ہو گی۔
پودینہ
پودینہ بھی حیرت انگیز فوائد کا حامل ہے ۔ یہ نظامِ ہاضمہ کے لیے مفید ہے ۔ اکثر نظامِ ہاضمہ کی خرابی سے چہرے پر دانے نکل آتے ہیں، پودینہ کھانے سے یا اس کو کھانے پینے کی اشیاء میں استعمال کرنے سے چہرے کے دانوں اور مہاسوں کی شکایت نہیں رہے گی ۔
تازہ پودینے کا پیسٹ بنا کر روزانہ رات کو چہرے پر لگانے سے دانے اور خشکی دور ہو جاتی ہے نیز پودینے کے رس کو ایگزیما سے متاثر جلد پر لگانے سے بھی حیرت انگیز نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
اللہ نگہبان
بہت خوب مادام