۔ خوفِ الٰہی بقدر علم ہوتا ہے اور بے خوفی بقدر جہالت (حضرت ابو بکر صدیق )۔
۔ والدین کی خوشنودی دنیا میں موجب دولت ہے اور آخرت میں باعث نجات (حضرت ابوبکر)۔
۔ احمق کی دوستی سے احتزاز لازم ہے ( حضرت عمر فاروق)۔
۔ زبان بند رکھنا سب سے بڑی عبادت ہے ( حضرت عثمان غنی)۔
۔ اگر تم بادشاہ ہو تب بھی اپنے والد اور استاد کی تعظیم کے لیے کھڑے ہو جاؤ (حضرت علی)۔
سب سے زیادہ قریب اور بڑا دشمن اپنا نفس ہے (حضرت علی)۔
نا امیدی سے روح مر جاتی ہے (حضرت علی)۔