تین پنوں والے پلگ کیوں بنائے گئے؟


تیسری پن یا پرانگ سرکٹ سے عام طور پر منسلک نہیں ہوتا بلکہ ڈیوائس کے باہری کنڈیکٹو حصوں سے جڑا ہوتا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

آج کل ہر گھر میں کمپیوٹر ،ٹی وی اور فریج استعمال ہوتا ہے۔ مگر کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ اکثر چھوٹی بڑی برقی اشیا کے پلگ یا چارجر دو کے بجائے تین پنیں رکھتے ہیں؟

کبھی آپ کو خیال آیا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ پلگ میں تین پنیں دراصل انسانی زندگی کو مکمل طور پر تحفظ دینے کے نقطہ نظر سے بنائی جاتی ہیں۔

بجلی کی لہر ایک سرکٹ میں کام کرتی ہے اور اگر کسی پلگ میں تین پنیں ہوں تو سب سے بلائی اور موٹی پن برقی مصنوعات کے چیسس سے منسلک ہوتی ہے۔درحقیقت پلگ کی ایک پن گرم سلاٹ پہ مبنی ہوتی ہے اور دوسری نیوٹرل جبکہ تیسری بجلی کی طاقت کو کنٹرول کرنے کا کام کرتا ہے۔

وہ گھریلو مصنوعات جو 110 یا 220 واٹ بجلی استعمال کرتی ہیں، اگر انھیں اچانک بجلی کا زیادہ وولٹیج ملے، تو آگ لگنے یا ان کے جلنے کا ڈر ہوتا ہے اور ان حالات میں یہ تیسری پن انھیں تحفظ فراہم کرتی ہے۔

اسی طرح نیوٹرل پن یا پرانگ ہاٹ پرانگ کے ساتھ بجلی کا چکر مکمل کرتا ہے۔ دوسری جانب تیسری پن یا پرانگ سرکٹ سے عام طور پر منسلک نہیں ہوتا بلکہ ڈیوائس کے باہری کنڈیکٹو حصوں سے جڑا ہوتا ہے جو زمین سے لگے ہوں۔عام حالات میں تو یہ تیسری پن غیر ضروری ہے مگر پاکستان جیسے ملک میں جہاں بجلی کا وولٹیج کم یا زیادہ ہوتا رہتا ہے، وہاں یہ ضرور کام آتی ہے۔ کیونکہ یہ نیوٹرل اور ہاٹ پنوں کو ڈیوائس کے باہری حصوں سے جڑنے سے روکتی ہے اور اس طرح کرنٹ لگنے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔