السلام علیکم ممبرز
کیسے ہیں آپ سب؟ امید ہے سب ٹھیک اور ایمان کی بہترین ھالت میں ہونگے

ممبرز آج میں ایک بہت اہم موبائل کے مسلئے کا حل لے کر آیا ہوں
اکثر ایسا ہو جاتا ہے کہ ہم اچھا بھلا چلتا موبائل آف کرتے ہیں اور بعد
میں وہ اون نہیں ہوتا اور ہم سمجھتے ہیں کے شاید موبائل خراب ہو گیا ہے اور اسے
شاپ پر لے جاتے ہیں شاپ والا اچھے خاصے پیسے بٹور لیتا ہے جبکہ مسئلہ کوئی خاص نہیں ہوتا
یہ مسئلہ میرے ساتھ بھی پیش آیا تو سوچا حل آپ کے ساتھ بھی شئیر کیا جائے

اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا مسئلہ ہو جائے تو گھبرائیے مت یہ صرف موبائل کے سافٹویر میں
کچھ غلط کمانڈ یا موبائل ہیٹ اپ یا کوئی سسٹم کی ناکامی کی وجہ سے ہوتا ہے اسکا حل بہت آسان
ہے ہمیں اسے فورس سٹارٹ کروا سکتے ہیں تو آئیے آپ کو بتاتا ہوں وہ کیسے۔۔۔۔۔؟

سام سنگ موبائل استعمال کرنے والے
اگر آپ کا موبائل سوئچ آن نہیں ہو رہا تو آپ درج ذیل بٹن کو آٹھ سیکنڈ دبائیں
Volume Up + Power + Home
اس کے بعد یا تو موبائل خود ہی آن ہو جائے گا یا یہ عمل کرنے کے بعد خود پاور بٹن سے آن کرلیں

سام سنگ کے علاوہ موبائل کیلئے
سام سنگ کے علاوہ باقی تمام موبائل استعمال کرنے والے بھائی درج ذیل بٹن اکھٹے آٹھ سیکنڈ کیلئے دبائیں
Volume Down + Power
یا یہ کام نہ کرے تو
Volume Up + Power
اس کے بعد یا تو موبائل خود ہی آن ہو جائے گا یا یہ عمل کرنے کے بعد خود پاور بٹن سے آن کرلیں

امید ہے اس ٹرک سے آپ کو کافی فائدہ ہوگا اور یہ میتھڈ سو فیصد ورک کرتا ہے
اب مجھے دیں اجازت اللہ پاک آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین
دعاؤں میں یاد رکھئیے گا اللہ حافظ
محمدابوہریرہ