Results 1 to 12 of 35

Thread: سافٹ ویئر رجسٹریشن کے مسئلے کے حل کیلئے تم&

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    waqasshahid's Avatar
    waqasshahid is offline Senior Member+
    Last Online
    13th October 2020 @ 02:31 PM
    Join Date
    24 Jan 2014
    Gender
    Male
    Posts
    331
    Threads
    48
    Credits
    2,683
    Thanked
    48

    Default سافٹ ویئر رجسٹریشن کے مسئلے کے حل کیلئے تم&

    السلام علیکم آئی ٹی دنیا
    کیسے ہیں تما م پیا رے اور معزز ممبران
    آپ کوئی بھی سافٹ ویئر استعمال کرتے ہیں ۔آپ اسے کھولیں اور آگے سے وہ رجسٹریشن کی مانگے،مزید چلنے سےانکار کردے اور آپ نے ضروری کام کرنا ہو تو طبیعت کتنی
    خراب ہوتی ہے ۔اگر آپ کو اس کیفیت کا علم نہیں ہے تو یا کسی اس معزز ممبر سے پوچھیں جو اس واردات کا شکار ہوچکا ہو
    یا پھر مہر بانی فرما کر خود اس المیے سے دوچار ہوں امید ہے بات سمجھ آجائے گی۔
    معزز ممبران آئی ٹی دنیا پر آپ کریک ،سیریل کی ،پیچ اور کوئی بھی غیر قانونی بائی پاس استعمال نہیں کر سکتے ہیں۔
    تو اس مسئلے کا حل کیا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آئیے دیکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    پہلا حل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


    اس مسئلے کا پہلا حل اوپن سورس سافٹ ویئر ہیں ۔جی ہاں آپ نے صحیح سنا ۔جیسا کہ آپ تمام حضرات اس بات سے اچھی طرح واقف ہوں گے
    کہ اوپن سورس سافٹ ویئر کیا ہوتے ہیں ۔جو حضرات نہیں جانتے ہیں وہ بس اتنا سمجھ لیں کہ یہ سافٹویئر ز فری ہوتے ہیں نہ کوئی رجسٹریشن نہ کوئی مسئلہ
    تو اس سلسلے میں کوئی نیا سافٹویئر شیئرنگ کرنے والے معزز ممبران اس بات کا خصوصی اہتمام کریں کہ شیئر کیا جانے والا سافٹ ویئر حتی الامکان اورپن سورس ہو
    کیونکہ اب اوپن سورس میں ہر طرح کے اور اچھی پرفارمنس دینے والے سافٹ ویئر دستیاب ہیں ۔میرے پاس بھی ایک لارج کولیکشن ہے اورپن سورس کی اگر کسی کو معاونت درکارہو تو بندہ ہر طرح سے
    خدمت کرنے کی کوشش کرے گا۔تو اس طرح ہمارے معزز ممبران کی ایک بہت بڑی پریشانی جو اکثر پیش آتی ہے اس کا سدباب ہوگا۔

    دوسرا حل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    دوسرا حل یہ ہے کہ پورٹ ایبل سافٹ ویئر شیئر کیے جائیں ۔جی ہاں جن سافٹ ویئرز کا اوپن سورس متبادل نہیں ملتا وہاں اس بات کو ترجیح دی جائے کہ
    اس سافٹ ویئر کو پورٹ ایبل موڈ میں فورم پر پیش کیا جائےکیونکہ پورٹ ایبل موڈ میں اکثرسافٹ ویئر کی رجسٹریشن کی نس بندی ہوچکی ہوتی ہے۔
    ۔تاکہ تمام معزز صارفین کو آسانی ہو اور آئی دنیاکا دوسرا نام ہی آسانی ہے۔یہ میری کم علمی پر مبنی معروضات تھیں
    جو میں نے آپ حضرات کے سامنے رکھ دی ہیں ۔میرا نظریہ یہ ہے کہ جب ہم محنت بھی کرتے ہیں تھریڈ بنانے پر اور تحقیق بھی کی جاتی ہے تو تھوڑا سا
    اور وقت دے کر کیوں نہ ہم آسانیوں کے سلسلے کو وسیع تر کرتے جائیں ۔ اگر کسی بھائی یا بہن کو میری بات سمجھ نہ آئی ہو تو میں اپنی کم علمی کا اعتراف کرتے ہوئے
    پیشگی معذرت چاہتاہوں وہ صاحب/صاحبہ مجھے سے ربطہ کرکے یا پھر ریپلائی میں مجھے خدمت کیلئے یاد کر سکتے ہیں

    یاد رکھیں سافٹ ویئر انجام دینے والے کام کے حوالے سے جانے جاتے ہیں نہ کہ نام سے اس لیے اگر آپ نے اوپن
    سورس متبادل ڈھونڈنا ہے کسی سافٹ ویئر کا تواسے کام کے حوالے سے سرچ کریں ۔آپ اپنے مدعا تک آسانی سے پہنچ جائیں گے۔
    اپنے بھائی کو اجازت دیں اللہ حافظ آئی ٹی دنیا

    Last edited by waqasshahid; 27th March 2019 at 08:42 PM.

Similar Threads

  1. Replies: 13
    Last Post: 29th July 2016, 01:01 PM
  2. Replies: 15
    Last Post: 24th March 2014, 12:49 AM
  3. Replies: 2
    Last Post: 3rd April 2012, 06:42 AM

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •