السلام علیکم دوستوں اسلام آباد نیوز ڈیسک کے مطابق
فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ جو یوزر فیس بک پر تحقیقی اور معیاری لکھے گا تو اسے پیسے ادا کیے جائیں گے۔
یوں گھر بیٹھے لوگ ہزاروں ڈالر کمائیں گے۔فیس بک کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ رقم کی ادائیگی صرف اُن پبلشرز کو کی جائے گی جن کی خبریں نیوز ٹیب میں شائع ہوں گی، اس سروس کا آغاز آئندہ چند ہفتوں میں کردیا جائے گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیوز ٹیب کی ایڈیٹنگ کا کام تجربہ کار صحافی کریں گے، قابل اعتبار اور منجھی ہوئی ٹیم اپنے تجربے کی بنیاد پر خبروں کا انتخاب کرے گی۔فیس بک کی ترجمان نے کہا کہ ”نیوز ٹیب آنے کے بعد وقت کے ساتھ ساتھ پبلشرز کی تعداد میں اضافہ ہوجائے گا، ہم مختلف شعبوں سے عنوانات کا انتخاب کریں گے اور اوائل میں صرف محدود پبلشرز کو ہی ادائیگی کی جائے گی“۔”انتظامیہ ایسے لکھاریوں اور صارفین کو رقم فراہم کرے گی جو حقائق پر مبنی اصل مواد شائع کریں گے، ابتدائی دنوں میں امریکی و دیگر ممالک کے اچھے صحافتی اداروں کو ادائیگی کی جائے گی جن کی خبریں اور آرٹیکلز فیس بک پر شائع ہوں گے“۔ فیس بک نیوز فیڈ کے نام سے ایک علیحدہ ٹیب آئندہ چند ہفتوں تمام صارفین استعمال کرسکیں گے جہاں دیگر دوستوں کی اپ ڈیٹس ظاہر ہوتی رہیں گی۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے اشاعت کے سلسلے میں اے بی سی، واشنگٹن پوسٹ، ڈاؤ جونز، بلوم برگ سمیت دیگر اداروں سے رابطہ کیا اور انہیں سالانہ 30 لاکھ ڈالرز ادائیگی کی پیش کش بھی کی“۔ رواں سال کے آغاز پر فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے کہا تھا کہ ”ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ اپنے صارفین کو پڑھنے کے لیے اعلیٰ معیاری صحافت فراہم کریں تاکہ وہ جھوٹ سے دور رہیں اور اُن کی حقیقی خبروں تک رسائی ممکن ہو“۔دیکھتے ہیں فیس بک پرلکھنے کے ذریعے کمائی کا ذریعہ کمائی تک کامیاب ہو پاتا ہے۔