Quote Salmanssss said: View Post

ممبرز کے لئے بہت ضروری معلومات

میں اِس ویب سائٹ کے حوالے سے کچھ ضروری باتوں سے آگاہ کرنا چاہتاہو، یہ ویب سائٹ بھی اُن سائٹس میں سے ایک ہے جن پر میں نے کچھ ریسرچ مکمل کرلی ہے, پہلے یہ سائٹ مجھے اچھی لگتی تھی مگر اب اِس پر تحقیق مکمل کی تو اُتنی ہی بری لگتی ہے، اِب یہ جانا ہے کہ یہ سائٹ کہاں آپ کے ساتھ چیٹنگ یعنی دھوکا کررہی ہے، آئی ٹی دنیا پر ممبرز اِس سائٹ کے حوالے سے سوالات کرتے رہتے ہیں، میں آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام پر مستند معلومات پہنچانے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس ویب سائٹ کی ایک چالاکی سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں تاکہ انویسٹ کرنے والے لوگ نقصان سے بچ سکیں جو کہ اِس ویب سائٹ نے انویسٹ کرنے والے لوگوں سے چھپانے کی کوشش کی ہے اور اپنے فرونٹ پیج پر باقی ساری باتیں بتائیں مگر اِس اہم بات کا کوئی تزکرہ نہیں کیا اسلئے مکمل معلومات حاصل کئے بغیر کہیں بھی انویسٹمنٹ نہ کریں، یہ بات آپ کو کہیں نہیں بتائی جاتی، چھپائی جاتی ہے، مگر آئی ٹی دنیا پر اِن باتوں کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی، اِس سائٹ پر جب آپ انویسٹ کرتے ہیں تو اسکا صرف چالیس فیصد تک ہی آپ وصول کرسکتے ہیں وہ بھی تب جب آپ مرغیوں سے انڈے کلیکٹ کر کر کے بہت وقتوں کے بعد اپنی انویسٹمنٹ کے چالیس فیصد تک پہنچ جائیں، باقی ساٹھ فیصد کا نقصان ہوتا ہے، کیونکہ اِس میں آپ کے پاس جتنے گولڈ ہوتے ہیں اتنے ہی آپ ربلز وصول کرسکتے ہیں، یعنی ایک گولڈ کے بدلے ایک ربل وصول کرسکتے ہیں، مثلاً اگر آپ سو ربلز انویسٹ کرتے ہیں تو اسکا چالیس فیصد آپ کو گولڈ ملتا ہے جس سے آپ صرف چالیس ربلز ہی وصول کرسکتے ہیں باقی ساٹھ فیصد بھول جائیں یا اپنے ریفرل کے ذریعے وصول کریں وہ بھی تب جب آپ کے ریفرل انویسٹمنٹ کرتے ہیں تو اسکی انویسٹمنٹ کا بیس فیصد گولڈ آپ کو ملے گا یعنی آپ کا ریفرل سو ربلز انویسٹ کرتا ہے تو آپکو بیس ربل کے برابر گولڈز ملیں گے جس سے آپ صرف بیس ربل تک ودڈرا کرسکتے ہیں، اب ریفرل سے انویسٹمنٹ کروانے کے لئے آپ اسے حقائق بتانے کے بجائے صرف اِتنا ہی بتائیں گے کہ مرغیاں خریدو وہ انڈے دیں گی اور کمائی ہوتی رہے گی، اگر آپ ریفرل نہیں بناپاتے اور اُن سے انویسٹمنٹ نہیں کراپاتے تو اپنی انویسٹمنٹ کا باقی ساٹھ فیصد کبھی بھی وصول نہیں کرسکتے یعنی ساٹھ فیصد کا نقصان ہوگا، اسکے لئے آپ اپنے ریفرل کو بھی یہ بات نہیں بتانا چاہیں گے کیونکہ یہ جاننے کے بعد وہ اِس سائٹ کو جوائن نہیں کرنا چاہے گا، یعنی جس طرح یہ ویب سائٹ ایک اہم بات سامنے نہ بتاکر آپ سے چیٹنگ کررہی ہے اُسی طرح آپ کو بھی اپنے ریفرل کے ساتھ چیٹنگ کرنی پڑے گی اور اِس طرح اگر آپ بہت سارے ریفرل بنالیتے ہیں تو تب ہی آپ بہت اچھی ارننگ کرسکیں گے کیونکہ اصل بات جاننے کے بعد کوئی بھی اس سائٹ کو جوائن کرکے آپ کا ریفرل نہیں بننا چاہے گا کیونکہ وہ بھی اپنی انویسٹمنٹ کا صرف چالیس فیصد ہی وصول کرسکتا ہے باقی ساٹھ فیصد رہ جائے گا اور پھر وہ بھی ادھوری بات بتاکر اپنے ریفرل بنانے کی کوشش میں پھنس جائے گا

وہ لوگ ناراض نہ ہوں جو اس سائٹ پر کام کررہے ہیں اور مختلف فورمز پر اور یوٹیوب پر تھریڈز اور ویڈیوز بنارہے ہیں کیونکہ ہمیں اپنے مفاد کے بجائے سب کا سوچنا ہے اور شروع میں ہی سچائی سے آگاہ کرنا چاہیئے، نہ کہ بہت بعد میں اور کچھ لوگ تو بعد میں بھی نہیں بتاتے ہیں، اِن حقائق سے اسلئے آگاہ کیا گیا تاکہ آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام کے ممبرز اِن تمام حقائق سے باخبر ہوجائیں اور نقصانات سے بچ سکیں اُسکے بعد اگر آپ اپنی ذمہ داری پر اِن حقائق کو قبول کرتے ہوئے اِس سائٹ پر انویسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کرسکتے ہیں

اِس ویب سائٹ نے گولڈ کے متعلق اہم بات فرونٹ پیج پر بتانے کے بجائے ایک بہت ہی چپھی ہوئی جگہ پر چھوٹے چھوٹے لفظوں میں چھپا کر بتائی ہوئی ہے تاکہ کسی کی توجہ وہاں نہ جاسکے اور لوگوں کو انوسٹمنٹ کرنے کے بعد یہ پتا چلے کہ ہمارے ساتھ چیٹنگ ہوئی ہے، دیکھیئے تصویر میں کہ اِس ویب سائٹ نے انویسٹمنٹ اور گولڈ کے متعلق کیا بتایا ہوا ہے، دیکھئے اسکرین شاٹس
Name:  Gf1.jpg
Views: 194
Size:  170.1 KB

جب کہ فرونٹ پیج پر گولڈ اور ودڈرا کی پابندی پر مشتمل اہم ترین بات کا کوئی ذکر نہیں کیا بلکہ اسکے بلکل برعکس بتاکر چیٹنگ اور فراڈ کررہے ہیں

Name:  gf2.jpg
Views: 186
Size:  114.8 KB


Click here to read the reality

Quote Haseeb Alamgir said: View Post

Dear Brother Salmanssss
بہت شکریہ کہ اِتنی تحقیق کر کے آپ نے قیمتی معلومات ہمارے ساتھ شئیر کیں
اُمید کی جاتی ہے کہ متعلقہ دوستوں کے لئے آپ کی تحقیق ضرور کارآمدہوگی۔
جزاک اللہ

بہت بہت شکریہ پہلے تو اس بات کے لئے کہ آپ نے اِس محنت کی حوصلہ افزائی فرمائی خلاصہ یہی ہے کہ لوگوں کو پوری معلومات نہیں ہوتی اور بات میں نقصان اٹھاتے ہیں،انویسٹمنٹ پوری معلومات حاصل کرنے کے بعد کی جائے وہ بھی اُن سائٹس میں جو کچھ چھپاتی نہیں ہیں