السلام علیکم: میرا نام انعام الحق ہے اور میرا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ سیکھنا ، سکھانا میرا شوق ہے ، اسی لیے اس فورم سے وابستہ ہوا ہوں۔ امید ہے مجھے یہاں سے بہت کچھ اچھا اور نیا سیکھنے کو ملے گا۔ شعروشاعری سے بھی دل چسپی ہے۔ ہلکی پھلکی اور کبھی کبھار والی شاعری خود بھی کرتا ہوں۔ جہاں تک سکھانے کا تعلق ہے تو میرے پاس بنیادی ریاضی ، بنیادی انگلش اور بنیادی فزکس کے اسباق موجود ہیں۔ اگر اس فورم پر ان میں کچھ سکھانے کا موقع ملا تو مجھے بہت خوشی ہو گی ورنہ پھر سیکھنا تو چلے گا ہی۔ اللہ پاک سب کو شاد و آباد رکھے! اللہ حافظ۔