آئی ٹی دُنیا فورم کی بہتری کے لئے تجاویز
السلام علیکم دوستوں کیسے ہیں؟ کافی دونوں سے آپ دوستوں سے کو ئی بات چیت نہیں ہوئی تو سوچا کیوں نا کچھ دل دیاں گلاں کر لی جائیں۔

ہم سب کا یہ پیارا فورم (آئی ٹی دنیا ) جہاں سے ہم سب نے ہی کچھ نا کچھ ضرور سیکھا ہے اور شاید اُسی بنیاد پر آج ہم سب ہی معاشرے کا ایک اہم ستون ہیں
اور اِس وطن عزیز کو خوب سے خوب بنانے میں اپنا اپنا کردار بہتر طور پر ادا کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں مراد مصروف ہیں۔

آج کے دور میں ہم سب ہی اِس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ تیزی سے اُبھرتے ہوئے ڈیجیٹل منظر نامے میں، سوشل میڈیا ایک طاقتور قوت کے طور پر اُبھرا ہے، جس نے ہمارے رابطے، مربوط ہونے اور معلومات کے استعمال کے طریقے کو نئی شکل دی ہے۔ اِس کی وسیع مقبولیت اور عالمی رسائی کے ساتھ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکے ہیں۔

اِس لئے آئی ٹی دنیا کے ٹیم ممبرز نے سوچا ہے کہ ہم بھی اپنے پیارے فورم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں اور
آئی ٹی دنیا فورم کے رولز میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں

تاکہ آپ سب اپنے اپنے جدید دور کے کاموں (سیکھے ہوئے علم ) کو اِس فورم پر اور اِس کے زریعے ساری دنیا کے ساتھ شئیر کریں۔
اور
جو دوست اپنے علم کو مختلف میڈیا پر شئیر کر نے کی وجہ سے آئی ٹی دنیا فورم پر وقت نہیں دے پا رہے ہیں
اُن تک بھی اِس پیغام کو پہنچائیں تاکہ وہ بھی نئے مرتب کیے گئے رولز کے مطابق اپنے علم کو آئی ٹی دنیا فورم کے ساتھ منسلک ہوکر
اپنا کردار سیکھنے اور سیکھانے کے حوالے سے ادا کر کے ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔


جیسے ہم میں سے بہت سے دوست حضرات یہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنے یو ٹیوب چینل ، فیس بُک اوردوسری اقسام کی کاوشوں کو
آئی ٹی دنیا فورم کے ساتھ منسلک کرکے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ دوستوں کے ساتھ شئیر کر سکیں۔

اِ س بات کو محسوس کرتے ہوئے آئی ٹی دنیا کے ٹیم ممبرز نے انتظامیہ کی اجازت سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ فورم کے نئے رولز آپ سب کی آراء کی روشنی میں مرتب کیے جائیں
اِس لیے اَب آپ سب اپنی اپنی تجاویز شئیر کریں
تاکہ آئی ٹی دنیا کے رولز کو نئے سرے سے مرتب کیا جائے پھر اُن رولز کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئےممبرز
اِس فورم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا نے کے ساتھ ساتھ ایک زیادہ مربوط اور باخبر معاشرے میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے۔

مولانا رومی نے کیا خوب کہا ہے کہ
قدم مضبوط ہوں تو اس دنیا کے دروازے خود بخود کھلتے چلے جاتے ہیں ۔
آپ سب کی آراء کا انتظار رہے گا